Sunday, January 1, 2017

Fatwa Against Pokemon Go پوکے مون گو کیخلاف فتوی

ایس اے سجاد
بالآخر سعودی عرب کے مذہبی امور سے متعلق اعلٰی ادارے نے حال ہی میں متعارف کروائی جانے والے بدنام زمانہ ویڈیو گیمز پوكے مون گوPokemon Go کے خلاف فتویٰ جاری کر ہی دیا۔ یہ الگ بات ہے کہ مغربی ذرائع ابلاغ نے اسے سعودی عرب کے پاکیزہ معاشرہ کو قدامت پسند قرار دیا ہے اور ماضی میں بھی پوكے مون کے خلاف جاری فتوی کیخلاف جلے پھپھولے پھوڑے ہیں ۔ غنیمت ہے کہ مذکورہ ادارے نے 2001 کے دوران جاری کردہ ایک فتوے کو ایک بار پھر نافذ کر دیا ہے۔
پوكے مون گو سرکاری طور پر سعودی عرب میں دستیاب نہیں ہے لیکن اس کا کیا کیجئے کہ بہت سے لوگ پراکسی سرور کا استعمال کرتے ہوئے یہ گیم ڈاؤن لوڈ کر کے کھیل رہے ہیں۔
کیا ہے پوکے مون گو؟
امت سے یہ امر پوشیدہ نہیں ہے کہ اس ویڈیو گیم نے دنیا بھر میں دھوم مچا رکھی ہے. دراصل پوكے مون گو 1996 کے ننٹینڈو کھیل پر مبنی ہے۔
اس کھیل میں کھلاڑی حقیقی دنیا میں جنات کارٹونوں کی تلاش کرتے ہیں۔ مذہبی علما کی کونسل کے سیکریٹری جنرل کے بقعل اس بارے میں بہت سے لوگوں کی جانب سوال پوچھنے پر پوكے مون کے خلاف 2001 میں دیے گئے فتوے کو پھر سے جاری کیا گیا ہے۔
پیسہ کمانے کی اندھی دوڑ :
اس فتوے میں کہا گیا ہے کہ پوكے مون جوئے سے کافی ملتا جلتا کھیل ہے جسے اسلام قبول نہیں کرتا۔
جبکہ پوکےمون تلاش کرنے والے بارودی سرنگوں سے بھی نقصان اٹھاتے ہیں. کھیل کے جنون کا یہ عالم ہے کہ پوکےمون پکڑنے کے لئے شائقین نے نوکری تک چھوڑ دی. لیکن تجارتی محاذ پر پوکے مون گو کی کامیابی کے بعد ننٹینڈو کے حصص 
میں اضافہ ہوا ہے.
Fatwa Against Pokemon Go
By S A Sajjad
Pokemon Go has become a new global craze, many experts have warned against the dangers this game poses to the players, especially children. According to reports, speaking to Al-Riyadh newspaper, Jawad Al-Nafili, an expert in electronics, said Pokemon Go, published recently by a Japanese company, is based on enhanced virtual reality technology.
The Council of Senior Scholars renewed a religious edict that warns against playing the game. First issued in 2001 when the game was played with cards, the decree says Pokemon violates Islamic prohibitions against gambling, uses devious Masonic-like symbols and promotes “forbidden images.”
The edict, or fatwa, has reappeared in a ticker on the home page of the Kingdom’s portal for official religious decrees. The council argued that the mutations of the creatures in the game, who are given specific powers, amounted to blasphemy.
“It is shocking that the word ‘evolution’ has been much on the tongues of children,” the fatwa read.
The council said it revived the decree in response to queries from believers.
Sheikh Saleh Al-Fowzan, a member of the council, said the current version of the game is the same as the old one.
The edict notes that a six-pointed star in the game, for example, is associated with the state of Israel and that certain triangular symbols hold important meanings for the Freemasonry and Japan’s Shinto religion.
Crosses in the game are a symbol of Christianity, while other symbols are associated with polytheism, says the edict.
Additionally, the edict states parents are using the game to punish and reward children, while warning that adults could gamble away money playing it.
Launched only two weeks ago, Nintendo’s augmented reality app has become an instant hit around the world. Users of the game walk around their real-life neighborhoods in search of scores of “pocket monsters”, which emerge superimposed on the phone screen via the camera.
There have been reports of distracted players walking into trees, crashing their cars, and even being robbed and stabbed by crooks who lured players trying to pounce on Pikachus or chase Charmanders.
Abbas Al-Mayouf, a social activist, believes the game poses grave dangers to not only to the players but to the general public as well.
“The game can cause distraction while driving or walking and the result can be disastrous. In some cases, one can get addicted to the game,” he added.
The Traffic Department warned that those who play the game while driving will be fined.
Maj. Gen. Abdullah Al-Zahrani, director general of traffic in the Eastern Province, said playing Pokeman Go while driving is a gross traffic violation, which will incur a fine of SR300.
“The game may distract the driver and may hurt himself, other motorists and pedestrians,” he said.
The game is popular in the Middle East and many gamers have downloaded the app though it’s not been officially released regionally.
Some levels of the game are available for free, but advanced levels can be expensive with a player paying up to $99.99 for each level.
“While the game encourages physical activity and movement, it has numerous potentially dangerous aspects. The game makes the player capture images of everything around him, even inside his own home, without him knowing. The game turns into a spy because it uses GPS,” Al-Nafili explained.
He called upon parents to keep a close eye on their children and explain to them the dangers of the game.
But other experts suggested solutions to protect one’s privacy while playing this game.
Hassan Abdullah, a technology expert, said many people do not know they can deactivate the camera feature.
“It is difficult to believe that the company launched this game in order to steal people’s personal information. If someone claims this game can spy on one’s surroundings, what will we say about Google Maps then? If you take a picture using your iPhone or an Android-supported smart phone, it will be saved instantly in Google or Cloud servers. I believe Pokemon Go does not pose any dangers of this sort,” Abdullah said.
Sultan Al-Noah, a theater director, believes this game is pointless and does not add any scientific or cultural values to the player. Moreover, many technology experts have warned that the game might be used to spy on others and public facilities like airports, embassies, police stations, banks, etc.
“Our enemies can get a lot of sensitive information about us through this game. We have to develop alternatives, which should be educational and beneficial. We can also develop sports, cultural and tourist activities for our children to help them do something constructive in their free time,” he said.
Parents should make sure their children do not have this game on their iPhones and other smart phones, he added.
Sheikh Abdullah Al-Manea, a member of the Board of Senior Scholars, said playing Pokemon Go is tantamount to treason because the game undermines the Kingdom’s national security as it can expose sensitive information.
“This is a downright treason,” he said.
Kingdom denies issuing fatwa against Pokemon Go
Jul 22, 2016
SAUDI GAZETTE
Saudi Arabia’s Council Senior Religious Scholars on Thursday denied that it had revived a 15-year-old edict that declared the Pokemon game un-Islamic.
Saudi media reports said on Wednesday the council’s General Secretariat had revived a 2001 fatwa against a Pokemon card game in response to queries from Muslims, although it made no mention of the new Pokemon GO mobile game.
Users of the game walk around their real-life neighborhoods in search of scores of “pocket monsters”, which emerge superimposed on the phone screen via its camera.
The 2001 fatwa said the card game contained elements prohibited by Islamic law such as gambling.
However, Saudi authorities said the social media reports were unfounded.
“The Council of Senior Religious Scholars denied that it issued a new fatwa about the Pokemon game, and the media reports of that are not accurate,” said Abdulmohsen Alyas, undersecretary for international communication and media at the Ministry of Culture and Information.
“We ask international media to call the ministry to verify information for their reports.”
On its Twitter account, the council said no fatwa had been issued for the new Pokemon game.

Blogger Tricks

Wednesday, November 16, 2016

What is Islamic New Year? کسے کہتے ہیں ہجری کلینڈر؟

ایس اے سجاد
 وعن عبد الله بن هشام قال : 
كان أصحاب رسول الله ﷺ - 
يتعلمون هذا الدعاء إذا دخلت السنة أو الشهر : 
" اللهم أدخله علينا بالأمن والإيمان ، والسلامة والإسلام ، ورضوان من الرحمن ، وجوار من الشيطان " . 
رواه الطبراني في الأوسط ، 
وإسناده حسن .
-  كان أصحابُ رسولِ اللهِ صلَّى اللهُ عليه وسلَّم يتعلَّمون هذا الدُّعاءَ إذا دخَلَتِ السَّنَةُ أو الشَّهرُ اللهمَّ أدخِلْه علينا بالأمنِ والإيمانِ والسَّلامةِ والإسلامِ ورِضوانٍ مِنَ الرَّحمنِ وجَوازٍ مِنَ الشَّيطانِ
الراوي:
عبدالله بن هشام 
المحدث:  
الهيثمي       
-   المصدر:  مجمع الزوائد  
-   الصفحة أو الرقم:  10/142خلاصة حكم المحدث:  إسناده حسن‏‏
ہجری سال قمری ہجری تقویم 1437 رخصت پذیر ہے جبکہ 1438 کی آمد آمد ہے۔ لیکن اس کا کیا کیجئے کہ عام طور پر امت اس کے ماہ و سال سے بعد اختیار کرچکی ہے۔بعض کو تو علم ہی نہیں کہ اسلامی سال کا آغاز محرم الحرام سے ہوتا ہے بعض ممالک میں اسے اسلامی تقویم بھی کہا جاتا ہے۔ ہجری تقویم سے مراد تواریخ کا حساب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مدینہ کی طرف ہجرت سے لگانا ہے۔ اس میں جو مہینے استعمال ہوتے ہیں ان کا استعمال اسلام سے پہلے بھی تھا۔ جس میں سے محرم پہلا مہینہ ہے۔ چونکہ ایک قمری تقویم ہے لہذا اس کا ہر مہینہ چاند کو دیکھ کر شروع ہوتا ہے۔ویکی پیڈیا کے مطابق سال کا کل دورانیہ 354.367056 دن اور ایک ماہ کا کل دورانیہ 29.530588 دن ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مدینہ کو ہجرت 26 صفر کو ہوئی۔ مگر چونکہ عرب لوگ سال کا آغاز محرم سے کیا کرتے تھے اس لئے اسلامی سال کو ایک ماہ 25 دن پیچھے سے شمارکیا گیا۔ اس لئے پہلی قمری ہجری کی پہلی تاریخ یعنی اول محرم مو ¿رخہ 16 جولائی 622ءکے مطابق ہوئی۔ حسب سابق اس میں بارہ ماہ رکھے گئے۔
1 ۔محرّم یا محرم الحرام
2 ۔صفر یا صفر المظفر
3۔ ربیع الاول
4 ۔ربیع الثانی
5 ۔جمادی الاولی
6 ۔
جمادی الثانیہ
 7 ۔رجب یا رجب المرجب
8 ۔شعبان یا شعبان المعظم
9 ۔رمضان یا رمضان المبارک
10۔ شوال یا شوال المکرم
11 ۔ذوالقعدہ
12 ۔ذوالحجہ
ہر مہینہ انتیس یا تیس دن کا ہوتا ہے۔ جس کے شروع ہونے کا فیصلہ چاند کو دیکھ کر کیا جاتا ہے۔ قمری ہجری سال ہر عیسوی سال کی نسبت دس یا گیارہ دن پہلے شروع ہوتا ہے یعنی ہر سال ہجری اور عیسوی سال کا وقفہ کم ہو جاتا ہے۔ اندازا ہے کہ سن 20842 میں ایک ہی قمری ہجری اور عیسوی سال ہوگا۔ ہر 33 یا 34 سال بعد ایسا موقع آتا ہے جب ایک قمری ہجری سال مکمل طور پر ایک عیسوی سال کا اندر ہی رہتا ہے جیسا سن 2008 عیسوی میں۔
عربوں کی اصل تقویم:
اس سلسلہ میں جامعہ بنوریہ عالمیہ، انچارج تخصص فی التفسیر وڈپٹی ایڈیٹر ہفت روزہ اخبارالمدارس سینئر ریسرچ اسکالر مولانا محمد جہان یعقوب رقمطراز ہیں کہ عربوں کی اصل تقویم قمری تقویم تھی، مگر وہ مدینہ منورہ کے پڑوس میں آباد یہودی قبائل کی عبرانی (یہودی) تقویم کے طرز پر اپنے تجارتی اور ثقافتی فائدے کی خاطر خالص قمری کی بجائے قمری شمسی تقویم استعمال کرتے تھے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے حجة الوداع کے موقع پر اس قمری شمسی تقویم کو ہمیشہ کیلئے منسوخ فرماکر خالص قمری تقویم کو بحال رکھا، جس کا آغاز ہجرت مدینہ کے اہم واقعے سے کیا گیا تھا، لہٰذا یہ تقویم ہجری تقویم کے نام سے موسوم ہوئی۔ اس کی ابتدا خود حضوراکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے حکم سے ہوئی اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے اپنے دور خلافت میں سرکاری مراسلات میں ’اسلامی قمری ہجری‘ تاریخ کا اندراج لازمی قرار دیا، یہ ان کا ایک ایسا کارنامہ ہے جوان کی یاد دلاتا رہے گا۔
احکام شرعیہ کا دارومدار:
انتہائی افسوس ناک امر ہے کہ آج کے مسلمان اور بالخصوص نئی پود کو، جو مستقبل کی معمار و صورت گرہے، اسلامی ہجری تقویم کے مہینوں کے نام تک معلوم نہیں، اگرچہ دفتری ضروریات کے تحت گریگورین (عیسوی) کیلندڑ کا استعمال درست ہے، تاہم اسلامی مہینوں کے ناموں کا جاننا اور ان کی عظمت و فضیلت کا قائل ہونا بھی فرض کفایہ ہے۔ شریعت محمدیہ صلی اللہ علیہ و سلم میں احکام شرعیہ مثلاً: حج و غیرکا دارومدار قمری تقویم پر ہے۔ روزے قمری مہینے رمضان کے ہیں۔ نزول قرآن بھی رمضان میں ہوا، عورتوں کی عدت، زکوٰة کے لئے سال گزرنے کی شرط وغیرہ سب قمری تقویم کے اعتبار سے ہیں. عیدین یعنی عیدالفطر اور عیدالاضحی کا تعلق بھی قمری تقویم سے ہے۔ ناس ہو لارڈ میکالے کے وضع کردہ نظام تعلیم کا، جس نے ہمیں اسلاف کی دوسری زریں روایات کے ساتھ ساتھ اپنی اصل ہجری قمری تقویم بھی بھلادی۔ ہمیں اپنے بچوں کو اہتمام وخصوصیت سے اسلامی سال کے مہینوں کے نام یاد کروانے چاہئیں۔قمری تقویم کی بنیاد زمین کے گرد چاند کی ماہانہ گردش پر ہے اور ہر مہینے کا آغاز نئے چاند سے ہوتاہے۔قمری تقویم میں تاریخ کا آغاز غروب شمس سے ہوتا ہے اور قمری مہینہ کبھی 29 دن کا اور کبھی 30 دن کا ہوتا ہے۔ یوں قمری سال عموما 354 دن اور بعض مرتبہ 355 دن کا ہوتا ہے۔ اس کے برخلاف موجودہ رائج عیسوی تقویم میں آج کل دن کا آغاز رات بارہ بجے سے ہوتا ہے اور اس میں یہ بھی طے ہے کہ ہر سال کون سامہینہ کتنے دنوں کاہوگا، جبکہ فروری کا مہینہ عام طور پر 28 دن کا لیاجاتا ہے اور لیپ یعنی چار پر تقسیم ہونے والا ہر چوتھے سال میں 29 دن کا ہوتا ہے۔ مہینوں کی یہ تعداد خود ساختہ ہے، کسی قاعدہ یا ضابطہ کے تحت نہیں البتہ سب مہینوں کے دنوں میں مجموعی تعداد 365 جبکہ لیپ کے سال میں 366 دن ہوتے ہیں۔
سال کے تمام موسم :
اس کے مقابل قمری تقویم میں ابہام ہے، جس میں کئی مصلحتیں پوشیدہ ہیں، مثلا؛ بعض اہم مواقع پر اس ابہام سے پیدا ہونے والی انتظاری کیفیت یاسسپنس نہایت مسرت افزا ہوتا ہے، اہل اسلام عید الفطرکے ہلال کی امکانی رویت و عدم رویت سے پیدا ہونے والی انتظاری کیفیت میں چاند دیکھنے کی والہانہ کوشش کرتے ہیں۔بچوں، جوانوں ، بوڑھوں ، مردوں اور عورتوں کی چاند دیکھنے کی یہ مسرت آمیز مساعی ایک عجیب سماں پیدا کرتی ہیں۔ اگر عید وغیرہ کا دن پہلے سے ہی سو فیصد یقین کے ساتھ متعین اور مقرر ہوتا تو یقینا ہلال عید کی یہ خوشی نصیب نہ ہوتی۔ قمری مہینوں کی موسموں سے عدم مطابقت کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ بعض نہایت اہم احکام شرعیہ مثلا؛ صیام رمضان کی تعمیل زندگی بھر میں تمام موسموں میں ممکن ہوجاتی ہے، مثلا؛ ایک شخص بالغ ہونے پر رمضان کے روزے رکھنا شروع کرتا ہے اور پچیس برس روزے رکھنے پر جسمانی صحت کے لحاظ سے روزے رکھنے کے قابل رہتاہے، تو وہ موسم گرما، موسم سرما ،موسم بہار اورموسم خزاں یعنی سال کے تمام موسموں میں روزے رکھنے کی سعادت حاصل کرلیتا ہے۔ اگر اس طرح کے احکام کے لئے شمسی مہینے متعین کئے جاتے تو ساری عمر ایسے احکام کی تعمیل ایک ہی موسم میں ہوتی، بلکہ شمالی نصف کرہ اور جنوبی نصف کرہ کے موسمی تضاد کی وجہ سے بعض علاقوں اور ملکوں کے لوگ موسم گرمامیں اور دوسرے علاقوں کے لوگ موسم سرما میں ان احکام کی تعمیل کے لئے ہمیشہ پابند ہوکر رہ جاتے اور ان احکام کی بجاآوری کے سلسلے میں موسمی تغیرات کا فائدہ نہ اٹھاسکتے، اسلامی تقویم نے ہی یہ بات ممکن بنادی ہے۔ اس کے علاوہ ماہرین نے قمری ہجری تقویم کی بعض دیگر خصوصیات بھی بیان کی ہیں، من جملہ ان میں یہ بھی ہے کہ جب سے سن ہجری کا آغاز ہوا ہے، اس وقت سے لے کر آج تک اس میں کوئی ترمیم نہیں ہوئی، یہ خصوصیت غالباً صرف قمری تقویم ہی کو حاصل ہے۔ سن ہجری میں ہفتے کا آغاز جمعہ کے دن سے ہوتا ہے، جو سیدالایام یعنی تمام دنوں کا سردارہے۔ ہجری تقویم میں شرک ، نجوم پرستی یا بت پرستی کا شائبہ تک نہیں ہے۔ مہینوں اور دنوں کے ناموں کو دوسری تقاویم کی طرح کسی بادشاہ، سیارے یا دیوی ، دیوتا سے کوئی نسبت نہیں. شرائع سابقہ میں بھی دینی مقاصد کیلئے یہی تقویم مستعمل تھی بعد میں لوگوں نے اس خالص قمری تقویم میں تحریف کرتے ہوئے اسے شمسی یا قمری شمسی تقویم میں بدل ڈالا۔ سال کا آغاز یکم محرم الحرام سے ہوتاہے، اور محرم الحرام کا یہ دن ہمیں ایک عظیم اور لازوال قربانی کی یاد دلاتا ہے کہ اس دن مراد رسول حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو ایک بین الاقوامی سازش کے نتیجے میں شہید کردیا گیا تھا، اسی طرح اس مہینے کے ابتدائی دس دن ہمیں اہل بیت رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی فقید المثال قربانی کی یاد دلاتے ہیں کہ دین کی خاطر کیسی کیسی نابغہ روزگار شخصیات کو خاک و خون میں تڑپایا گیا، لہٰذایہ دین جب بھی قربانی کا تقاضا کرے، ان عظیم نفوس قدسیہ کی قربانیوں کو یاد کرکے قربانی کے لئے بصد دل وجان تیار ہوجانا،
کہ دانہ خاک میں مل کر گل وگل زار ہوتا ہے
اہل اسلام کو نئے سال کی مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ ہم یہ پیغام بھی دیناچاہتے ہیں کہ ہمیں اپنی اصل پہچان یعنی اسلامی ہجری سال کو بالکل نہیں بھلا دینا چاہئے، بلکہ اس کے نام بھی یاد رکھنے چاہئیں اور اسے استعمال بھی کرناچاہئے، کہیں ایسا نہ ہوکہ آئندہ چند سال میں ہماری نئی پود کے ذہنوں سے یہ تصور ہی محو ہوجائے کہ ہم بھی ایک زندہ جاوید تہذیب و تاریخ کے امین ہیں، ہمارا بھی ایک شاندار ماضی ہے، ہمارا بھی ایک تشخص ہے۔
ہجری سے عیسوی تاریخ میں منتقلی:
قمری ہجری سے عیسوی تاریخ میں منتقلی کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ ہجری سال کو 0.970224 سے ضرب دیں اور اس میں 621.5774 جمع کر دیں۔ جواب میں اعشاریہ سے پہلے جو حصہ ہے وہ سال کو ظاہر کرے گا۔ اگر اعشاریہ کے بعد والے حصے کو 365 سے ضرب دے دی جائے تو جواب میں ان دنوں کی تعداد آ جائے گی جتنے دنوں کے بعد اس عیسوی سال میں یکم محرم ہوگی۔ یہ اعداد و شمار ایک یا دو دن کے فرق سے معلوم ہوں گے کیونکہ ایک ہی وقت میں دنیا کےمختلف حصوں میں دو مختلف اسلامی تاریخیں ممکن ہیں۔ 0.970224 اصل میں عیسوی سال کے حقیقی دورانیہ کو ہجری سال کے حقیقی دورانیہ پرتقسیم کرنے سے حاصل ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر 1428 کو 0.970224 سے ضرب دیں اور اس میں 621.5774 جمع کر دیں تو جواب میں 2007.057272 حاصل ہوگا جس کا مطلب یہ ہے کہ 1428 ہجری سن 2007 عیسوی میں شروع ہوگا۔ اگر 2007.057272 کے اعشاریہ کے بعد والے حصے کو 365 سے ضرب دی جائے تو 20.9 حاصل ہوگا جس کا مطلب یہ ہے کہ یکم محرم 1428 ہجری دنیا کے کچھ حصوں میں 20 جنوری 2007 عیسوی اور کچھ حصوں میں 21 جنوری 2007 عیسوی کو شروع ہوگا۔ یاد رہے کہ چونکہ عیسوی تقویم میں تبدیلیاں آتی رہی ہیں اس لئے 1500 عیسوی سے پہلے کی تاریخوں سے یکم محرم کا حساب لگانے کے لئے 365 سے ضرب دینے کے بعد تین تفریق کرنا ضروری ہے۔

What is Islamic New Year?
By: S A Sajjad
A commemoration marked by Muslims worldwide, the Islamic New Year observance is less than a week away. Also known as Hijri New Year, it falls in the second holiest month in the religion's calendar following only Ramadan. As well as marking the beginning of Islamic year 1438, the celebration allows Muslims to think about what they want from their own lives. Although schools in the UK do not give time off to Muslim children for the celebration, in their homes they may see feasting and fasting for the event.
The Islamic calendar, also known as the Hijri calendar, is a lunar calendar. It is based on the Qur'an and is the official calendar in many Gulf countries. The Islamic calendar months start when the lunar crescent is first seen by human eyes after a new moon, so reliable Islamic calendars cannot be printed in advance. There are 12 months that comprise the Islamic calendar, with one of the most important months being Ramadan. The years on an Islamic calendar are counted since the Hijra, or Mohammed's emigration to Medina in 622 AD. Year 1 started on July 16th, 622. Many countries relies on a visual sighting of the crescent moon for religious purposes. For civil purposes, they base their calendar on a mathematically-calculated astronomical moon. Other Muslim countries only use the Islamic calendar for religious purposes, and for all other purposes turn to the Gregorian calendar. It is used to date events in many Muslim countries, concurrently with the Gregorian calendar, and used by Muslims everywhere to determine the proper days on which to observe the annual fasting, to attend Hajj, and to celebrate other Islamic holidays and festivals. The first year was the Islamic year beginning in AD 622 during which the emigration of Muhammad from Mecca to Medina, known as the Hijra, occurred. Each numbered year is designated either "H" for Hijra or "AH" for the Latin Anno Hegirae, "in the year of the Hijra"; hence, Muslims typically call their calendar the Hijri calendar. The current Islamic year is 1437 AH. In the Gregorian calendar, 1437 AH runs from approximately 14 October 2015 to 2 October 2016.
Months
Four of the twelve Hijri months are considered sacred: Rajab (7), and the three consecutive months of Dhu al-Qa‘dah (11), Dhu al-?ijjah (12) and Mu?arram (1). Because the lunar calendar lags behind the solar calendar by about ten days every year, months of the Islamic calendar fall in different parts of the Gregorian calendar each year. The cycle repeats every 33 years.
Length of months
Each month of the Islamic calendar commences on the birth of the new lunar cycle. Traditionally this is based on actual observation of the crescent marking the end of the previous lunar cycle and hence the previous month, thereby beginning the new month. Consequently, each month can have 29 or 30 days depending on the visibility of the moon, astronomical positioning of the earth and weather conditions. However, certain sects and groups, most notably Dawoodi Bohra Muslims and Shia Ismaili Muslims, use a tabular Islamic calendar (see section below) in which odd-numbered months have thirty days (and also the twelfth month in a leap year) and even months have 29.
Days of the week
In Arabic, the "first day" of the week corresponds with Sunday of the planetary week. The Islamic weekdays, like those in the Hebrew and Bahá'í calendars, begin at sunset. The Christian liturgical day, kept in monasteries, begins with vespers (see vesper), which is evening, in line with the other Abrahamic traditions. Christian and planetary weekdays begin at the following midnight. Muslims gather for worship at a mosque at noon on "gathering day", Yawm al-Jum‘ah, yawm meaning "day", which corresponds with Friday. Thus "gathering day" is often regarded as the weekly day of rest. This is frequently made official, with many Muslim countries adopting Friday and Saturday; e.g., Egypt, Saudi Arabia or Thursday and Friday as official weekends, during which offices are closed; other countries; e.g., Iran, choose to make Friday alone a day of rest. A few others; e.g., Turkey, Pakistan, Morocco have adopted the Saturday-Sunday weekend while making Friday a working day with a long midday break to allow time off for worship.
Converting Hijri to Gregorian date or vice versa
An example calculation: What is the civil date and year AH of the first day of the first month in the year AD 20875
We first find the Muslim month number corresponding to the first month of the Jewish year which begins in AD20874. Dividing 20874 by 19 gives quotient 1098 and remainder 12. Dividing 2026 by 19 gives quotient 106 and remainder 12. 2026 is chosen because it gives the same remainder on division by 19 as 20874. The two years are therefore (1098–106)=992×19 years apart. The Muslim month number corresponding to the first Jewish month is therefore 992×7=6944 higher than in 2026. To convert into years and months divide by twelve – 6944/12=578 years and 8 months. Adding, we get 1447y 10m + 20874y – 2026y + 578y 8m = 20874y 6m. Therefore, the first month of the Jewish year beginning in AD20874 corresponds to the sixth month of the Muslim year AH20874. The worked example in Conversion between Jewish and civil dates, shows that the civil date of the first day of this month (ignoring the displacements) is Friday, 14 June. The year AH20875 will therefore begin seven months later, on the first day of the eighth Jewish month, which the worked example shows to be 7 January, AD20875 (again ignoring the displacements). The date given by this method, being calculated, may differ by a day from the actual date, which is determined by observation. A reading of the section which follows will show that the year AH20875 is wholly contained within the year AD20875, also that in the Gregorian calendar this correspondence will occur one year earlier. The reason for the discrepancy is that the Gregorian year (like the Julian) is slightly too long, so the Gregorian date for a given AH date will be earlier and the Muslim calendar catches up sooner.

The Month of SAFAR کیا صفر کا مہینہ منحوس ہوتا ہے؟


ایس اے سجاد 
اسلامی کلینڈر کے دوسرے مہینے صفر المظفر کی آمد ہوچکی ہے اور اس بابرکت مہینے نے اپنی رحمتیں بکھیرنی شروع کر دی ہیں۔ لیکن اس کا کیا کیجئے کہ ایسے لوگوں کی کمی نہیں ہے جو اپنی عدم ناواقفیت اور غلط عقیدہ کے سبب اس مہینے کو نہ صرف منحوس گردانتے ہیں بلکہ اس کے اختتام پر آپس میں اس طرح خوش خبریاں سناتے پھرتے ہیں گویا کوئی بہت بڑی مصیبت ٹل گئی ہو، خوشی کی انتہا میں پھولے نہیں سماتے۔ ان حضرات کا حال یہ ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس ماہ میں سخت مصائب کا سامنا ہوتا ہے، پریشانیوں اور دکھوں کا نزول اور آزمائش و آفات کا وقوع ہوتا ہے، اسی طرح کی اور بھی بہت سی بے بنیاد باتیں ہیں جبکہ یہ سراسر باطل عقیدہ ہے اور جاہلیت کی باقیات میں سے ہے، حق سبحانہ و تقدس کی ذات عالی نے اس قسم کی ہر لغو سوچ و فکر کی قید سے نعمت ِاسلام و دولتِ ایمان سے نواز کر آزاد فرمادیا ہے۔
کام کی ابتدا سے اجتناب:
اس کے باجوجود بہت سے حضرات سمجھتے ہیں کہ اس ماہ میں کسی کام کی ابتدا نہ کی جائے ۔ وہ ڈرتے ہیں کہ یہ مہینہ مبارک نہیں ہے، وہ اس ماہ میں سفر کرنے سے بھی پرہیز کرتے ہیں کہ اگر ہم نے سفر کیا تو دشمنوں سے سامنا ہو جائے گا، اسی طرح نکاح و دیگر خوشی کی تقریبات کا انعقاد بھی اس ماہ میں کرنے سے کتراتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر اس ماہ میں کوئی خرید و فروخت کی۔ مثلا کار ،گھر ،کارخانے ،زمین وغیرہ تو وہ تجارت نفع بخش نہیں ہوگی،
جنات کے اتر نے کا عقیدہ:
بعض شہروں میں مشہور ہے کہ اندھے اور لنگڑے جنات کی ایک جماعت اس ماہ میں آسمان سے اترتی ہے، لہذا ہمارے نادان حضرات زمین پر بڑی احتیاط سے قدم رکھتے ہیں اوربہت چوکس اور محتاط ہوکر چلتے پھرتے ہیں کہ کہیں ہماری وجہ سے کسی جنات کو تکلیف نہ پہنچ جائے اور ہمیں کسی بڑی مصیبت کا سامنا کرنا پڑے، پھر مہینے کے آخرمیں گھر کے درودیوار، الماریاں، صندوق اور دیگر سامان کو ڈنڈوں سے کوٹتے ہیں تاکہ جو کوئی بھی جن چھپا بیٹھا ہو وہ واپس بھاگ جائے... یہ بھی سراسر باطل ہے، اسلامی شریعت میں اس کی کوئی اصل نہیں۔
ختم شریف کا اہتمام:
بعض لوگ گمان کرتے ہیں کہ اس ماہ کے اول تیرہ دن سب سے زیادہ دشوار ہوتے ہیں، ان ایام کو ’تیرہ تیزی ‘یا ’تیز تیرہ‘ کے نام سے جاناجاتا ہے، ان میں وہ لوگ مخصوص کھانے، مثلاًابلے ہوئے چنے یا ابلی ہوئی گندم اور چوری وغیرہ بنا کر تقسیم کرتے ہیں، تاکہ بلائیں ٹل جائیں، اسی طرح بعض گھرانوں میں مصائب کو ٹالنے کی غرض سے اجتماعی قرآن خوانی اور ختم شریف کی مجالس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔انھیں کون سمجھائے کہ یہ سب بدعات ہیں، قرآن و حدیث میں اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ان افعال کا باطل ہونا عقل والوں کے لئے روز روشن کی طرح عیاں ہے۔
آخری بدھ منانا :
ماہ صفر کا آخر ی بدھ بدعات کا ارتکاب کرنے والے اور منکرات پر یقین رکھنے والے نادان مسلمان ماہ صفر کے آخری بدھ کے حوالے سے بھی مختلف عقائد رکھتے ہیں اور مختلف افعال اختیار کرتے ہیں، جو درج ذیل ہیں۔بعض حضرات اس بدھ کو عید مناتے ہیں، بعض اس دن چھٹی کرنے کو اجر و ثواب سمجھتے ہیں اور دوسرے بعض اس بدھ کو سال کا سب سے بھاری دن تصور کرتے ہیں ،اس دن مٹی کے تمام برتن توڑ دیتے ہیں، وغیرہ وغیرہ۔ مزید یہ کہ اس دن یہ لوگ چاشت کے وقت چار رکعت نماز ایک سلام سے پڑھتے ہیں، ہر رکعت میں ایک سورت کو کئی مرتبہ مکر ر پڑھا جاتا ہے، پھر نماز کے بعد’دعائے معین‘ پڑھتے ہیں اور فقرا میں روٹی وغیرہ تقسیم کرتے ہیں۔بعض علاقوںمیںتو ’روٹی بوٹی‘ کے عنوان پر کھانا تقسیم ہوتا ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ اس سے نازل شدہ بلائیں دفع ہو جاتی ہیں نیز بعض علاقوں میں لوگ آیت سلام:
سَلَام عَلَی نوحٍ فِی العَالَمِینَ
(الصافات، آیت:79)
کو برتن میں لکھ کر تبرّکاً اس میں پانی پیتے ہیں، ان کے اعتماد کے مطابق ایسا کرنا شروفساد کو دور کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دن میں روزے کا اہتمام اور شام میں پر تکلف حلوے بھی قابلِ ذکر ہیں،بعض حضرات تو ان دنوں شہر کے مضافات کی طرف چلے جاتے ہیں، تاکہ شروفتنہ سے بچ جائیں۔ جبکہ اہل علم کے نزدیک یہ سب بلا مبالغہ باطل اور من گھڑت ہے، اس کی کوئی دلیل نہیں ملی اور نہ کسی نبی، صحابی، تابعی یا کسی ولی اللہ کو ایسا عمل کرتے ہوئے یا ایسا عقیدہ رکھتے ہوئے پایا ہے، یہ اعتقاد و افعال صرف اسلام سے پہلے دورِجہالت میں پائے جاتے تھے، جبکہ اسلام کے علاوہ کسی چیز میں خیر نہیں۔انطیں کون سمجھائے کہ زمانہ جاہلیت میں عرب کے لوگوں کی یہ عادت رہی ہے کہ وہ ماہِ صفر کی آمد پر برا شگون لیتے تھے اور اسے آفات اور مصائب کے وقوع کے اعتبار سے خاص قرار دیتے تھے، جبکہ اسلام نے آکر اس جہالت پر حق کی کاری ضرب لگائی اور اس کا سدِ باب کیا ہے۔
کسے کہتے ہیں نحوست؟
انھیں کون سمجھائے کہ تمام مہینے اللہ نے پیدا کئے ہیں اور انسان ان مہینوں میں افعال و اعمال کرتا ہے،لہذا ہر وہ زمانہ مبارک ہے جس میں اللہ کی اطاعت کی جائے اور ہر وہ زمانہ انسان پر منحوس ہے جس میں وہ اللہ کی نافرمانی کرے۔ اللہ کی معصیت اور گناہوں کی کثرت اللہ کو ناراض کرنے کاسبب ہے ، اسی طرح گنا ہ گار فی نفسہ منحوس ہوتا ہے، سو وہ اللہ کی امان سے نکل جاتا ہے اور مصائب و مشاکل سے مامون و محفوظ نہیں رہتا۔ضعیف الاعتقادی کے شکار یہ وہمی لوگ مسلمانوں کی تاریخ کی طرف نظر نہیں دوڑاتے کہ بڑی بڑی فتوحات اور عظیم مقاصد اسی ماہ میں حاصل ہوئیں ،نیز سلف صالحین اور امت کے بہترین لوگوں کی ازدواجی زندگی کا آغاز اکثر اس ماہ سے ہوا، دراصل یہ فساد عموماً دین کی دعوت سے دوری کی وجہ سے وجود میں آیااور یقین میںکمزوری آتی چلی گئی۔ اس سلسلہ میں جامعہ فاروقیہ کے استاذ و رفیق دارالافتا مفتی عطاءالرحمن رقمطراز ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ
”لا عدوی ولاصفر ولا غول“
کہ”مرض کے متعدی ہونے، صفر اور غول کی کوئی حقیقت نہیں۔“
(الصحیح لمسلم ،باب:لا عدوی ولا طیرة الخ)
حدیث قدسی میں ’لاصفر‘کا لفظ واقع ہوا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ صفر کا مہینہ بھی دوسرے مہینوں کی طرح ہے، یعنی وقوع شر کے ساتھ یہ مختص نہیں ہے ایک اور مقام پر حدیث میں وارد ہوا کہ:”قال رسول اللہ صلی اللہ علیھ وسلم :لاطیرة،وخیرھا الفل قالوا:وماالفل؟قال:الکلمة الصالحة یسمعھا احدکم“
یعنی ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،بد شگونی کچھ نہیں ہے، اس سے بہتر فال نیک ہے ،
صحابی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا، یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم )، فال کیا ہے؟
فرمایا”اچھی بات جو تم میں سے کوئی سنے“۔
(صحیح البخاری)
گویا فال اچھی توقع کرنے کو کہتے ہیں کہ آدمی کوئی کلمہ یا بات سنے اور اس سے کوئی نیک معنی مراد لے اور ’طیرة‘ اس کے بر عکس ہے، یعنی براشگون لینا،شریعت نے ہمیں بدشگونی سے روکا اور نیک فالی کی اجازت دی ہے،ایک تو اس سے عقل وعقیدے میں بگاڑ پیدا نہیں ہوتا، دوسرے یہ کہ اس میں مصلحت بھی ہے، مثلاً کسی مریض کو کہا جائے کہ
 ”آپ تو صحت مند ہیں۔“
اور اس سے مراد لیا جائے کہ مریض جلدا پنی بیماری سے چھٹکارا پاکر صحت مند ہوجائے گا۔ اسی طرح کسی گمشدہ چیز کو تلاش کرنے والے کو کہا جائے کہ آپ تو واصل ہیں،اگر غور کیا جائے تو نیک فالی سے ثابت ہونے والے فوائد آپ کو نظر آئیں گے، مثلاً دل میں خوش گواری اور بشا شت کا پیدا ہونا ،عزائم میں قوت اور حوصلوں میں بلندی ،نیک مقاصد کے حصول میں ہمتوں کی زیادتی، نیز غموں میں کمی کا واقع ہونا اور بہت کچھ اس کے فوائد میں سے ہے۔جہاں تک بات ہے بدشگونی کی تو اس کے نقصانات واضح ہیں،اس سے سوچ وفکر میں فساد پیدا ہوتا ہے ،دل تنگ ہو جاتا ہے ،ہمتیں سلب ہو جاتی ہیں اور انسان ایک انجانے نقصان سے ڈرتے ہوئے جیتا ہے، مثلاً کوئی پرندہ جس کے بارے میں بدشگونی کی جاتی ہے،آکر گھر کی دیوار پر بیٹھ جائے تو گھر والے دن بھر نہ صرف خوف کے سائے میں کاٹتے ہیں کہ اب کوئی آفت آئے گی اور ہمیں تباہ کردے گی، بلکہ اس حقیقت کوبھی فراموش کردیتے ہیں کہ نفع ونقصان ،آبادی وبربادی اللہ کے ہاتھ میں ہے یہی مثال کسی زمانہ اور نام وغیرہ سے بدشگونی کی ہے۔
غلط استد لال اور اس کا رد:
بعض لوگ ماہِ صفر کے منحوس ہونے کو قرآن کی القمر، آیت :19 سے ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور درج ذیل آیت پیش کرتے ہیں:
کہ”ہم نے ایک مسلسل نحوست کے دن میں ا ±ن پر تیز آندھی والی ہوا چھوڑ دی تھی۔“
اسی طرح کی چند دیگر آیات پیش کرتے ہیں۔سو اس کے جواب میں علمائے کرام یہ فرماتے ہیں کہ کسی بھی دن کو جب نیک بختی یا بد بختی کے ساتھ متصف کیا جائے تو اس کی نسبت لوگوں کی طرف کی جاتی ہے اور یوں کہا جاتا ہے کہ فلاں دن فلاں شخص کے لئے بڑا نیک بخت ثابت ہوا ،وہ شخص اس دن خوش اور سود مند رہا اور کہا جاتا ہے کہ فلاں دن فلاں آدمی پر بڑا بھاری اور منحوس تھا ،وہ آدمی اس دن بڑی مصیبت میں رہا ،اس دن اسے سزا دی گئی۔اس سے یہی بات سمجھ میں آتی ہے کہ کوئی بھی دن اپنے اوقات کی وجہ سے منحوس نہیں ہوتا، بلکہ انسان کے اپنے کرتوت اور گناہوں کی سزا کی وجہ سے اس پر نحوست پڑتی ہے۔وگرنہ قرآن کی ایک اور آیت سے توہفتہ کے پورے سات دنوں کی نحوست ثابت ہوتی ہے،سورة فصلت کی آیت16 میں اللہ تعالی یوں ارشاد فرماتے ہیں کہ
’ چناں چہ ہم نے کچھ منحوس دنوں میں ان پر آندھی کی شکل میں ہوا بھیجی، تاکہ انہیں دنیوی زندگی میں رسوائی کا مزہ چکھائیں اور آخرت کا عذاب اس سے بھی رسوا کن ہے اور ان کو کوئی مدد میسر نہیں آئے گی۔“ عذاب کے یہ ایام سات راتیں اور آٹھ دن تھے، اس طرح سے تو قیامت تک ہر ایک دن نحوست والا ٹھہرے گا، پھر یہ حضرات حدیث سے تمسک واستدلال کی کوشش کرتے ہیں، اس سلسلے میں حدیث پیش کرتے ہیں کہ:
” جس نے مجھے صفر کے گزر جانے کی خبری دی میں اسے جنت کی بشارت دیتا ہوں۔“
اسی طرح ایک اورروایت بدھ کے دن کی نحوست پر پیش کرتے ہیں کہ :
” بدھ کا دن مستقل نحوست کا دن ہے۔“
جبکہ یہ دونوں روایتیں من گھڑت اور موضوع ہیں۔ ملا علی قاری رحمہ اللہ نے موضاعات کبری کے صفحہ 275,225 پر اور علامہ ابن جوزی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب موضوعات 376/1 میں ا س کی وضاحت کی ہے۔
مکروہ اشیا کو دیکھنے کے وقت کی دعا :
آپ میں سے جب کوئی شخص کسی ایسی چیز کو دیکھے کہ جس سے بد فالی کی جاتی ہے تووہ اپنی حاجت او رکام سے نہ رکے، بلکہ اپنا کام کرتا رہے ۔ایسے لوگوں کی کمی نہیں ہے جن کا راستہ اگر کا لی بلی کاٹ جائے تو وہ واپس گھر کو لوٹ آتے ہیں اور جس کام کے لئے جارہے ہوتے ہیں اس سے رک جاتے ہیں۔ ابوداو ¿د میں عروة بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ” میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ” طیرة“ کا ذکر کیا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
پس جب تم میں سے کوئی ایسی کسی شے کو دیکھے تو یہ کہے: ”اللھم لا یاتی باالحسنات الا نت، ولا یدفع السیئات الا نت، ولاحول ولا قوة الا بک“
( باب فی الطیرة)
ترجمہ ” اے اللہ! بھلائی صرف آپ کی طرف سے ہی آتی ہے اور برائی کو صرف آپ ہی دورفرماتے ہیں ، نیک کام کرنے کی طاقت اور گناہوں سے بچنے کی قوت صرف آپ کی طرف سے ہے۔“
اگر ایسے موقع پر انسان اپنی حاجت سے رک جائے تو وہ گناہ کا مرتکب کہلائے گا، حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے یوں ارشاد فرمایاکہ
” جو پرندے کی وجہ سے حاجت سے رک گیا اس نے شر ک کیا۔“
 اللہ کی تقدیر وتاثیر میں زمانے کو کوئی دخل نہیں ، لہٰذا صفر کا مہینہ بھی دیگر مہینوں کی طرح ہے۔ہر امتی کو اسلامی عقائد اور اسلامی اصول سیکھ کر اس کے مطابق زندگی گزارنے کی بھرپور کوشش کرنی چاہئے اور جو بات دین میں نہ ہو اسے دین کی طرف منسوب نہ کیا جائے، نیز نفع ونقصان کے اختیار کا سو فی صد یقین اللہ کی ذات سے ہونا چاہئے کہ جب وہ خیر پہنچانا چاہے تو کوئی شر نہیں پہنچا سکتا اور اگر وہ کوئی مصیبت نازل کر دے تو کوئی اس سے رہائی نہیں دے سکتا۔سورة یونس:107 میں یوں وارد ہے کہ ” اور اگر خدا تم کو کوئی تکلیف پہنچائے تو اس کے سوا اس کا کوئی دور کرنے والا نہیں اور اگر تم سے بھلائی کرنا چاہے تو اس کے فضل کو کوئی روکنے والا نہیں، وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے فائدہ پہنچاتا ہے اور وہ بخشنے والا مہربان ہے۔“

The Month of SAFAR
By S A Sajjad
'Safar' is the second month in the Islamic calendar. It is one of “Al-Ashhur-al-hurum” the four sancti¬fied months in which battle was prohibited in the days of the Holy Prophet Sallallaahu Alaihi wasaalam. Some people believe that this month is an unlucky month, therefore, they avoid to hold marriage ceremo¬nies or any other happy gatherings in this month. This belief is totally baseless and it is a part of the su¬perstitions rampant in the ignorant of Arabia before the advent of Islam. The Holy Prophet ? eradicated all such superstitious beliefs. Specially in the case of the month of Safar, he expressly said,
لا صفر
(To hold) the month of Safar (as unlucky) is nothing. Therefore, Muslims should not give ear to such su¬perstitions. There is no problem in holding marriages etc, in this month. However, no specific mode of worship or other special rules are set by the Shari’ah to observe this month. Safar Ul Muzafar word means “whistling of the wind”. When this name was assigned to this month, it was probably a windy time of the year. As mentioned earlier, most of the months were named according to weather conditions at the time. However, since they are based on the moon, the months shift about 11 days every year. So, the seasons do not necessarily correspond to the name of the month anymore. This time of the year was considered to be cursed as many catastrophes and calamities took place. However this belief has been proven to be false and totally without foundation (absurd).
This can also be confirmed by the following hadeeth.
Hadhrat Jaabir Radhi ALLAAHU Anhu has said that, “I have heard the ProphetPeace be Upon him saying, the descending of illness and evil superstition befalling in the month of Safar is untrue.” (Muslim)
Events:
1. The Battle of Abwaa took place on 12th of Safar in the year 2 A.H.
2. The Battle of Khaibar took place in the year 7 A.H.
3. Hadhrat Ali Radhi ALLAAHU Anhu married Prophet Peace be Upon him daughter Hadhrat Fatima Radhi ALLAAHU Anhu in the latter days of Safar 2 A.H.
4. Khubaib Ibn Adey Radhi ALLAAHU Anhu was martyred in Safar in the year 4 A.H. in Makkah.
5. Zaid Ibn Dathina (RA) was martyred in this month in the year 4 A.H. in Makkah.

'Shameful' Currency Game کرنسی کا ’شرمناک‘ کھیل

ایس اے سجاد
ملک بھر میں پانچ سو اور ہزار روپے کے کرنسی نوٹوں کو اچانک منسوخ کرنے سے ایک بحرانی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔ جمعرات کے روز لوگوں کا بینکوں میں زبردست ازدحام تاریخی نوعیت کا حامل رہا۔ ہزار اور پانچ سو کے کرنسی نوٹ کو ختم کر کے کرنسی کے بغیر لین دین کا انتظام کرنے والی کمپنی پے ٹی ایم، کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔ پے ٹی ایم کے ذریعے لوگ بغیر کسی چارج کے موبائل سے ہی اپنے تمام بلوں کی ادائیگی ،شاپنگ اور تمام اخراجات کر سکتے ہیں۔ پے ٹی ایم نے اپنے اشتہارات میں مودی کی تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور لکھا، ”اب اے ٹی ایم نہیں پے ٹی یم کرو۔‘ان اشتہارات پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہاہے کہ ” اس فیصلہ کا سب سے بڑا فائدہ پے ٹی ایم کو ہوگا فیصلے کے اگلے دن ہی وزیر اعظم اشتہار میں دکھائی دے رہے ہیں۔“ایک اور ٹوئیٹ میں انھوں نے لکھاہے کہ، ”شرم کی بات ہے، کیا لوگ چاہتے ہیں کہ ان کے وزیر اعظم کسی نجی کمپنی کے اشتہار میں آئیں۔ کل اگر یہ کمپنیاں کچھ غلط کرتی ہیں تو ان کے خلاف کون کارروائی کرے گا۔“دلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے پوچھا کہ پی ٹی ایم کو اپنے اشتہار میں وزیراعظم کی تصویر کے استعمال کی اجازت ایک ہی دن میں کیسے مل گئی؟ اپنی ٹوئٹ میں انھوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم ریلائنس جیسی سِم کے بعد اب پے ٹی ایم کے برانڈ امبیسڈر ہیں۔جبکہ پرشانت بھوشن نے لکھا کہ ہے کہ”حیرت کی بات ہے کہ پے ٹی ایم نے مودی کی تصویر کے ساتھ اشتہار جاری کیا ہے تو کیا اسے پہلے سے معلوم تھا۔“اس تنازع کے بعد پے ٹی ایم کے بانی وجے شیکھر نے کیجریوال کی ٹویٹس کا جواب دیا۔ انھوں نے لکھاہے کہ،”'اس کا سب سے زیادہ فائدہ ہمارے ملک کو ہوگا ہم تو صرف ایک ذریعہ ہیں۔“دوسری جانب نوبت یہاں آن پہنچی ہے کہ کمی بیشی کے ساتھ نوٹوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ کمی بیشی کے ساتھ نوٹوں کی خرید و فروخت پر اہل علم کی رائے قابل غور ہے ۔دار الافتاءجامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا سے جب مسئلہ دریافت کیا گیا کہ آٹھ نو نومبر کی شب کو جب حکومتِ وقت کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا کہ پانچ سو اور ہزار کے نوٹ لیگل ٹینڈر Legal Tender نہیں ہوں گے، یعنی ان کا چلن مارکیٹ میں بند ہوجائے گا،لہٰذا جس کسی کے پاس پانچ سو اور ہزار کے نوٹ ہوں، وہ تیس دسمبر تک بینک یا ڈاک گھر میں جمع کرواسکتے ہیں، نیز جمع کروائی گئی رقم آپ ہی کی رہے گی، کوئی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے،حکومتِ وقت کے اِس اعلان سے معلوم ہوتا ہے کہ پانچ سو اور ہزار کے نوٹوں کا چلن کسی مصلحت سے بند کردیا گیا ہے، لیکن اس میں موجود ثمنیت ومالیت یعنی قوتِ خرید ابھی تک وہی باقی ہے، جو اِس اعلان سے پہلے تھی، اسی لئے بینک یا ڈاک گھر میں ان کو جمع کروانے پر اتنی ہی مالیت کے نئے نوٹ دیئے جا رہے ہیں،… لیکن بعض لوگ نقصان کے خوف سے یا مجبوری میں پانچ سو یا ہزار کے نوٹ دے کر ، ساڑھے چار سو، یا ساڑھے نو سو لے رہے ہیں، اور بعض لوگ موقع کا فائدہ اٹھاکر غربیوں اور مجبوروں سے زیادہ رقم وصول کرکے ، انہیں اِس کا عوض کم دے رہے ہیں،،
سودی لین دین کے مساوی:
 اہل علم کے نزدیک اس طرح کا لین دین شرعاً سود ہے، جو حرام ہے، کیوں کہ موجودہ دور میں زرِ قانونی یعنی نوٹوں نے ذریعہ تبادلہ ہونے میں مکمل طور پر زرِ خِلقی یعنی سونا چاندی کی جگہ لے لی ہے، اور باہمی تمام لین دین نوٹوں کے ذریعہ انجام پاتے ہیں ، اس لئے کرنسی نوٹ پر بھی زرِ خِلقی یعنی سونا چاندی کے احکام جاری ہوں گے ، اور جس طرح زرِ خِلقی یعنی سونے چاندی کا لین دین کمی بیشی کے ساتھ ناجائز وحرام ہے، اسی طرح ایک ہی ملک کی کرنسی کا تبادلہ کمی بیشی کے ساتھ ناجائز وحرام ہوگا، لہٰذا پانچ سو کے نوٹ کے بدلے ساڑھے چار سو،یا ہزار کے نوٹ کے بدلے ساڑھے نوسو کا لین دین شرعاً ناجائز وحرام ہے، ہم مسلمانوں کو چاہئے کہ اس طرح کے سودی معاملات میں ملوث نہ ہوں۔
کاغذی کرنسی کی حقیقت:
اس سلسلہ میں ذولفقار علی رقمطراز ہیں کہ چونکہ لوگوں کے ما بین لین دین کے تمام معاملات میں مرکز و محور زَر ہی ہوتاہے، اس لئے ہر معاشی نظام میں زر اور اس کے متعلقات کو خاص اہمیت دی جاتی ہے۔ زَر کی اس اہمیت کے پیش نظر علماے اسلام نے بھی اپنی تحریری کاوشوں میں اس موضوع کے تمام پہلووں پر سیر حاصل بحث کی ہے۔ اسلام کے قرونِ اولیٰ میں قانونی زر سونے،چاندی کے سکوں (دنانیر و دراہم) کی شکل میں ہوتاتھا مگر دورِ حاضر میں تمام ممالک کے مالیاتی نظام کی اساس کاغذی کرنسی ہے، سونے چاندی کے سکے پوری دنیا میں کہیں استعمال نہیں ہو تے۔ اسلامی نقطہ نظر سے زر کی حقیقت اور مروّجہ کرنسی نوٹوں کی شرعی حیثیت کیاہے؟ ذیل میں اس کی تفصیل ملاحظہ فرمائیں :
کسے کہتے ہیں زر؟
زر کوعربی میں نَقد کہتے ہیں اور مشہور لغت المعجم الوسیط میں نقد کا معنی یوں لکھا ہے:
خرید و فروخت میں نقد کا معنی ہوتا ہے: وہ شے جو ادھار نہ ہو ، نیز عمدہ قسم کا درہم جس میں کھوٹ نہ ہو، اس کو ’درہم نقد‘کہا جاتا ہے۔ ا س کی جمع نقود آتی ہے۔ اور نقد اس کرنسی کو کہتے ہیں جس کے ذریعے لین دین ہوتا ہو، خواہ سونے کی بنی ہو یا چاندی کی یاان دونوں کے علاوہ کسی دوسری چیز سے۔ عمدہ اور ردّی، صحیح اور فاسد کلام کے مابین امتیاز کرنے کے فن کو بھی’نقد‘ کہتے ہیں۔ جبکہ فقہی لٹریچر میں نقد کا لفظ تین معانی کے لئے آتا ہے:
1۔سونے چاندی کی دھاتیں خواہ وہ ڈلی کی شکل میں ہوں یا ڈھلے ہوئے سکوں کی صورت میں۔ چنانچہ فقہا کی عبارات میں سونے چاندی کے لئے النقدان کا لفظ بکثرت استعمال ہوا ہے۔
2۔سونے چاندی کے سکوں کے لئے چاہے وہ عمدہ ہوں یا غیر عمدہ۔ سونے چاندی کے علاوہ کسی دوسری دھات سے بنے ہوئے سکوں کو فلوس کہتے ہیں۔اس معنی کے مطابق فلوس نقد میں شامل نہیں۔
3۔ہر وہ چیز جو بطورِ آلہ تبادلہ استعمال ہو، چاہے وہ سونے کی ہو یا چاندی، چمڑے،پیتل اورکاغذ وغیرہ کی شکل میں ، بشرطے کہ اس کوقبولیت ِعامہ حاصل ہو۔عصر حاضر میں نقد کا لفظ اس تیسرے معنی کے لئے ہی استعمال ہوتا ہے۔
٭ جبکہ اقتصادی ماہرین نقد(زَر) کی حقیقت یوں بیان کرتے ہیں :
زرکی تین خصوصیات ہیں جس مادہ میں بھی وہ پائی جائیں ، وہ زر شمار ہو گا :
ذریعہ مبادلہ ہوقیمتوں کا پیمانہ ہو،دولت محفوظ رکھنے کا ذریعہ ہو
بلاشبہ اسلام کے ابتدائی ادوار میں مالیاتی لین دین سونے، چاندی کے سکوں کے ذریعے ہی ہوتا تھا اورسونے ،چاندی کی زر ی صلاحیت بھی مسلمہ ہے، لیکن شریعت نے زر کے لئے سونے ،چاندی کے سکوں کی شرط نہیں لگائی بلکہ اس معاملے میں بڑی وسعت رکھی ہے۔مشہور مورخ احمد بن یحییٰ بلاذری کے بقول حضرت عمررضی اللہ عنہ نے اپنے دور میں اونٹوں کی کھال سے درہم بنانے کا ارادہ کر لیا تھا مگر اس خدشے سے اِرادہ ترک کر دیا کہ اس طرح تو اونٹ ہی ختم ہو جائیں گے۔ جیسا کہ بلاذری نے ان کا یہ قول نقل کیاہے:
”میں نے اونٹوں کے چمڑوں سے درہم بنانے کا ارادہ کیا۔ ان سے کہا گیا: تب تو اونٹ ختم ہو جائیں گے تو اس پرا نہوں نے اپنا ارادہ ترک کر دیا۔“
امام مالک رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں :
”اگر لوگ اپنے درمیان چمڑوں کے ذریعے خرید وفروخت کورائج کر دیں یہاں تک کہ وہ چمڑے ثمن اور سکہ کی حیثیت اختیار کر جائیں تو میں سونے چاندی کے بدلے ان چمڑوں کو ا دھار فروخت کرنا پسند نہیں کروں گا۔“
یعنی اگر چمڑا بحیثیت زر رائج ہو جائے تو اس پر بھی وہی احکام جاری ہو ں گے جو درہم ودینار پر ہوتے ہیں۔ علامہ ابن نجیم حنفی خراسان کے امیر غطریف بن عطا کندی کی طرف منسوب غطارفة نامی دراہم جن میں ملاوٹ زیادہ اورچاندی کم ہوتی تھی، کی بحث میں رقم طراز ہیں :
”ولوالجی نے ذکر کیا ہے کہ غطارفہ جب دو سو ہوں تو ان میں زکوٰة واجب ہو گی،کیونکہ اگرچہ پہلے زمانے میں یہ لوگوں کے درہم نہیں تھے مگر آج کل یہی ہیں۔ ہر دور میں اس زمانے کا رواج معتبر ہوتا ہے۔“
اس سے یہ امر پایہ ثبوت کو پہنچ جاتا ہے کہ شرعی لحاظ سے زر کے انتخاب میں سونے چاندی کی پابندی نہیں ہے، قیمتوں کو چانچنے کے لئے کسی بھی چیز کو معیار بنایا جا سکتا ہے بشرط یہ کہ اسے معاشرہ میں قبولیت حاصل ہو۔
زر صرف حکومت جاری کر سکتی ہے
اگرچہ شریعت نے زر کے انتخاب میں کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی، لیکن زر جاری کرنے کا اختیار صرف حکومت کو دیا ہے کیونکہ مالیاتی لین دین کا مکمل نظام زر کی اساس پر ہی رواں دواں ہے اور اگرہرکس و ناکس کو حسب ِمنشا زر جاری کرنے کی اجازت دے دی جائے تو اس سے نہایت خطرناک اقتصادی اور معاشی حالات پیدا ہو جائیں گے۔چنانچہ کویت کے فقہی انسائیکلوپیڈیا میں ہے:
”امام کے علاوہ کسی کوکرنسی بنانے کی اجازت نہیں ،کیونکہ یہ اس پر ظلم ہے۔ اور امام کو یہ حق پہنچتا ہے کہ جوشخص اس کا یہ حق سلب کرے، وہ اسے سزا دے خواہ اس کی بنائی ہوئی کرنسی خالص سونے چاندی کی ہی کیوں نہ ہو۔ امام احمد کا قول ہے کہ درہم صرف حاکم وقت کی اجازت سے ٹکسال میں ہی بنائے جا سکتے ہیں ،کیونکہ اگر لوگوں کو اس کی اجازت دے دی جائے تو وہ بڑے مصائب میں مبتلا ہو جائیں گے۔“
امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
”امام کے علاوہ کسی کو درہم اور دینار بنانے کی اجازت نہیں چاہے وہ خالص ہی ہوں ،کیونکہ یہ امام کا حق ہے اور اس دوسرے کو اس لئے بھی اجازت نہیں کہ اس میں جعل سازی اور بگاڑ کا اندیشہ ہے۔“
ثابت ہوا کہ اسلامی نقطہ نظر سے حکومت ِوقت کے علاوہ کسی کوکرنسی جاری کر نے کا اختیار نہیں، کیونکہ اس طرح جعلی کرنسی وجود میں آ نے کاخدشہ ہے جوموجب ِفساد ہے۔
زر کی قدر ہونی چاہئے مستحکم:
اسلامی نظامِ معیشت کا مکمل ڈھانچہ عدل پرقائم ہے، یہی وجہ ہے کہ شریعت نے ان معاملات کو ممنوع قرار دیاہے جو عدل کے منافی ہیں ، چونکہ تمام مالی معاملات در حقیقت زرہی کے گرد گھومتے ہیں اورکسی مالی معاہدے کے وقوع اور وقت ادائیگی کے درمیان زر کی قوتِ خرید میں غیر معمولی کمی سے صاحب ِ حق کا متآثر ہونا یقینی ہے جو تقاضاے عدل کے خلاف ہے، اسی بناپر بعض مسلم مفکرین افراطِ زر کو بخس،تطفیف اورملاوٹ میں شمار کرتے ہیں۔ چنانچہ اسلامی حکومت کے فرائض میں یہ بھی شامل ہے کہ وہ مناسب حد تک کرنسی کی قدرکومستحکم رکھے۔ چنانچہ الموسوعة الفقہیة میں مرقوم ہے :
”مسلمانوں کے مفاداتِ عامہ جن کا تحفظ امام کی ذمہ داری ہے، ان میں سے ایک یہ ہے کہ وہ زر کی قیمتوں میں ثبات پیدا کرے تاکہ اس سے خوراک اور اشیا کی قیمتیں نہ بڑھیں اور غربت میں اضافہ نہ ہو۔ اور لوگ اپنی محنت اور کوشش سے حاصل کئے گے زر سے فائدہ ا ±ٹھانے کے متعلق مطمئن ہوں تاکہ وہ زر رائیگاں نہ جائے اور خلل اور فساد واقع نہ ہو۔“
مشہور محدث امام ابن قیم فرماتے ہیں :
”زر ہی وہ معیار ہے جس کے ذریعے اموال کی قیمتوں کی پہچان ہوتی ہے لہٰذا یہ ضروری ہے کہ یہ متعین اور کنٹرول میں ہو، اس کی مالیت میں ا تار چڑھاونہ ہو،کیونکہ اگر سامانِ تجارت کی طرح زَر میں بھی ا تار چڑھاو? ہو تو ہمارے پاس اشیا کی قیمت لگانے کے لئے کوئی ثمن (زَر) نہیں رہے گا بلکہ سب سامان ہی ہو گا، حالانکہ اشیاکی قیمت لگانے کے لئے لوگ ثمن کے محتاج ہیں۔اور یہ ایسے نرخ کے ذریعے ممکن ہے جس سے قیمت کی معرفت حاصل ہواور یہ تب ہی ہوسکتا ہے جب اشیا کی قیمت لگانے کے لئے ایک ز ر ہو اور وہ ایک ہی حالت پر رہے۔ اور اسکی قیمت کا معیار کوئی دوسری چیز نہ ہو،کیونکہ اس صورت میں وہ خود سامان Commodity بن جائے گا جس کی قیمت بڑھتی اور کم ہوتی ہے، نتیجتاًلوگوں کے معاملات خراب ہو جائیں گے، اختلاف پیدا ہوگا اور شدیدضرر لاحق ہو گا۔“
یعنی کرنسی ایسی ہونی چاہئے جس کی مالیت میں عام اشیا کی طرح غیر معمولی کمی واقع نہ ہو بلکہ معقول حد تک مستحکم قدرکی حامل ہو ورنہ لوگ ضرر کا شکار ہوں گے۔
زر کی قدر میں کیسے لایا جا ئے استحکام؟
اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ کاغذی کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی کا رجحان چلا آرہا ہے اور آج کل تو اس کی قدر بہت تیزی سے گر رہی ہے، اس کے برعکس سونے چاندی کی قوتِ خرید خاصی مستحکم ہے، بالخصوص سونے کی قوتِ خرید میں کوئی غیر معمولی تبدیلی واقع نہیں ہوئی، اگر کسی بحران یا سونے کے مقابلہ میں اشیا وخدمات کی قلت کی بنا پر ایسا ہوا بھی تو کمی کا یہ سلسلہ مستقل جاری نہیں رہا اور اس کے اسباب دور ہونے کے بعد صورت اس کے برعکس ہو گئی۔ اگر عہد ِرسالت میں سونے کی قوتِ خرید کااس کی موجودہ قوتِ خرید سے تقابل کیا جائے توکوئی خاص فرق نظر نہیں آئے گا۔بطورِ نمونہ دو مثالیں ملاحظہ ہوں :
قتل کی دیت سو اونٹ ہے، اگر کسی کے پاس اونٹ نہ ہوں تو وہ ان کی قیمت ادا کر دے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں آٹھ سو دینار مقرر تھی :
” رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں دیت کی قیمت آٹھ سو دینار تھی۔“
اس کا مطلب ہے کہ عہد ِرسالت میں ایک اونٹ کی قیمت آٹھ دینار تھی۔ جدید تحقیق کے مطابق شرعی دینار کا وزن ۲۵ئ۴گرام ہے۔ (دیکھئے الموسوعة الفقیة:21،29) اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں ایک اونٹ کی قیمت 34گرام سونا بنی، آج بھی اتنے سونے کے عوض ایک اونٹ خریدا جاسکتا ہے۔ اگرچہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اونٹ گراں ہونے پر دیت کی قیمت آٹھ سو سے بڑھا کر ہزار دینار کر دی تھی، مگر آج کل ایک سو اونٹ خریدنے کے لئے آٹھ سو دینار یعنی 3400 گرام سونا کافی ہے۔
حضرت عروہ بارقی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں :
”نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ایک دینار دیا تا کہ وہ اس سے ایک قربانی یا ایک بکری خریدے۔ ا نہوں نے دو بکریاں خرید لیں ،پھر ان میں سے ایک کو ایک دینار میں بیچ دیا اور ایک بکری اور ایک دینار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آئے۔“
یعنی عہد ِ رسالت میں 25ء4 گرام سونے کے عوض ایک بکری خریدی جا سکتی تھی، آج بھی سونے کی قوتِ خرید یہی ہے۔
ان دو مثالوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عہد ِرسالت سے لے کر اب تک سونے کی قدر میں غیر معمولی کمی نہیں ہوئی، اگر کسی دور میں ایسا ہوا بھی تو بعد میں معاملہ الٹ ہو گیا۔البتہ اس عرصہ کے دوران سونے کی نسبت چاندی کی قوتِ خرید میں کافی کمی آئی ہے:
عہد ِنبوی میں دس درہم (تقریباً تیس گرام) چاندی سے ایک بکری خریدی جا سکتی تھی، اس کی دلیل وہ روایت ہے جس میں اونٹوں کی زکوٰة کے ضمن میں یہ بیان ہواہے :
”جس کے اونٹوں کی زکوٰة میں جذعہ (چار سالہ اونٹ) فرض ہو اور اس کے پاس جذعہ نہ ہو تو اس سے تین سالہ اونٹ قبول کر لیا جائے گااور وہ ساتھ دو بکریاں اگر آسانی سے میسر ہوں دے گا یا بیس درہم۔“ یعنی ایک بکری کے بدلے دس درہم
لیکن آج کل اتنی چاندی میں ایک بکری نہیں خریدی جاسکتی۔ تاہم اس کمی سے اس قسم کے تباہ کن معاشی حالات پیدا نہیں ہوتے رہے جن سے لوگ کاغذی کرنسی کی وجہ سے دوچار ہیں۔ اس لئے ماہرینِ معیشت کی رائے میں کاغذی کرنسی کی قدر میں ہوش ربا تغیر اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مہنگائی کے طوفانوں کا ایک ہی حل ہے کہ مالیاتی لین دین کی بنیاد سونے ،چاندی کو بنایا جائے۔ چنانچہ آج کل پوری دنیا میں مختلف حلقوں کی جانب سے یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ دوبارہ سونے،چاندی کے سکوں کا نظام رائج کیاجائے۔
ابن مقریزی کے نزدیک بھی نرخوں میں بے تحاشہ اضافے کا حل یہی ہے کہ ازسرنو ’معیاری قاعدئہ زر‘  Gold Specie Standardکا اِجرا کیا جائے۔ چنانچہ کویت کے فقہی انسا ئیکلوپیڈیا میں ان کی رائے یوں درج ہے:
”نرخوں میں افراتفری اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی مہنگائی کی موجوں کا علاج صرف یہ ہے کہ سونے اور چاندی کے زر کے استعمال کی طرف لوٹا جا ئے۔“
ان کے دور میں افراطِ زر کا جو بحران پیدا ہوا تھا، ان کی نظر میں اس کا ایک سبب سونے کی جگہ معدنی سکوں سے لین دین تھاجس سے قیمتیں بہت زیادہ بڑھ گئیں۔ چنانچہ وہ اس پر روشنی ڈالنے کے بعد فرماتے ہیں :
”اگر اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو توفیق دے دیں جن کے سپرد اس نے اپنے بندوں کے امور کر رکھے ہیں یہاں تک کہ وہ لین دین کو سونے کی طرف لے جائیں اور سامان کی قیمتوں اور اجرتوں کے دینار اور درہم سے وابستہ کر دیں تو اس سے ا مت کا بھلا اور امور کی اِصلاح ہو گی۔“
جبکہ جدید ماہرینِ معیشت کے نزدیک حکومت کا حقیقی پیداوار کو نظر انداز کرکے نوٹ چھاپنا، اشیاءو خدمات کی طلب و رسد کے درمیان عدمِ توازن،اِسراف و تبذیر،تاجروں میں ناجائز منافع خوری کا رجحان اوراشیا کی پیداواری لاگت میں اضافہ وہ عوامل ہیں جو کرنسی کی قدر میں عدمِ استحکام پیدا کرتے ہیں۔ ان مسائل کو حل کر کے کرنسی کی قدر میں استحکام پیدا کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ سونے ،چاندی کے سکے لازمی شرعی تقاضا نہیں ، علاوہ ازیں سونے، چاندی کے سکوں کی پابندی ریاست کے لئے غیر ضروری زحمت کا موجب بھی بن سکتی ہے، ممکن ہے ریاست کے پاس سکے بنانے کے لئے سونے چاندی کے وسیع ذخائر موجود نہ ہوں۔ البتہ جب افراط زر کامسئلہ سنگین صورت اختیار کرجائے تو اس وقت اس کا کوئی معقول حل ہونا چاہئے جیسا کہ علما کی فقہی آرا گزر چکی ہیں۔
زر کی قسمیں :
حقیقی اعتباری
حقیقی زر کااطلاق سونے،چاندی پر ہوتا ہے۔ سونے چاندی کے علاوہ زر کی باقی تمام اقسام خواہ وہ کسی بھی شکل میں ہوں ’اعتباری زر‘ کہلاتی ہیں۔سونے چاندی کو حقیقی زر اس لئے کہاجاتا ہے کہ ان کی قوتِ خریدفطری ہے، اگر بحیثیت ِ زر ان کا رواج ختم بھی ہوجائے تب بھی باعتبارِ جنس ان کی ذاتی مالیت برقرار رہتی ہے۔جبکہ اگر اعتباری زر کی زری حیثیت ختم ہو جا ئے تو سونے چاندی کی طرح اس کی افادیت باقی نہیں رہتی۔سونے چاندی کے برتنوں میں کھانے پینے کی ممانعت کا فلسفہ بھی یہی معلوم ہوتاہے کہ یہ زر ہیں۔
زر اور کرنسی میں فرق:
کرنسی کے مقابلے میں ’زر‘ اپنے اندر وسیع مفہوم رکھتا ہے، کیونکہ اس میں کرنسی کے علاوہ دوسری اشیا بھی شامل ہیں جن کو معاشرے میں آلہ مبادلہ کے طور پر قبول کیا جاتا ہے۔ اس کے برعکس کرنسی کا اطلاق صرف کاغذی زر پر ہوتا ہے۔اسی طرح کرنسی کو ادائیگیوں کے لئے قانونی طور پر قبول کرنا لازم ہوتا ہے جبکہ عام زر میں یہ پابندی نہیں ہوتی۔ تاہم اس اعتبار سے دونوں ایک ہیں کہ زر کی طرح کرنسی بھی آلہ مبادلہ کی حیثیت سے استعمال ہونے کے علاوہ اشیا کی قیمتوں کا تعین کرتی اور قابل ذخیرہ ہوتی ہے۔
کرنسی کی تاریخ:
سونے ،چاندی کے بحیثیت ِزر استعمال ہونے سے قبل دنیامیں 'زرِبضاعتی'یا 'اجناسی زر' (النقود السلعیة) کا نظام رائج تھا۔ اس سسٹم کے تحت ہرخطے کے لوگوں نے اپنے علاقے میں مقبول اور قیمتی شمار ہونے وا لی اشیا کو زر کا درجہ دیا۔بعض علاقوں میں چاول بعض میں چمڑااوربعض میں چائے زر کے طور پر استعمال ہوتی تھی۔ چنانچہ معروف سعودی عالم جسٹس ڈاکٹر عبداللہ بن سلیمان منیع لکھتے ہیں :
”اس نظام میں یہ طے پایا کہ ایسی اشیا کوزرِ بضاعتی قرار دیا جائے جن میں حسابی وحدت، قیمتوں کی یکسانیت، بحیثیت ِمال جمع کئے جانے کی استعداد اور قوتِ خرید موجود ہو۔ یہ اشیا نوعیت کے اعتبار سے مختلف تھیں مثلاً ساحلی علاقہ جات میں موتیوں کو بطورِ ثمن (زر) استعمال کیا گیا۔ سرد علاقوں میں پشم کو ثمن ٹھرایا گیا۔جبکہ معتدل موسم کے حامل ممالک میں آباد لوگوں کی خوشحال زندگی اور آسودہ حالی کی بنا پر خوبصورت اشیا (مثلاً قیمتی پتھروں کے نگینے ،عمدہ لباس، ہاتھی کے دانت اورمچھلیوں وغیرہ) کو کرنسی قرار دیا گیا۔ جاپان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہاں چاول کو بطورِ کرنسی استعمال کیا گیا جبکہ وسط ِایشیا میں چائے، وسطی افریقہ میں نمک کے ڈلوں اور شمالی یورپ میں پوستین کو کرنسی قرار دیاگیا۔“
رومی بادشاہ جولیس سیزر (دورِ حکومت 60تا 44ق م) کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس کی فوج کو تنخواہ نمک کی شکل میں ملتی تھی۔ نمک کو لاطینی میں’سیل‘ کہتے ہیں ، اسی سے لفظ Salary نکلا ہے جس کامعنی’تنخواہ‘ ہوتا ہے۔
چونکہ اشیا ضائع ہونے کا خطرہ بھی ہوتا ہے اور ان کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی بھی آسان نہیں ہوتی، اس لئے یہ نظام مستقل جاری نہ رہ سکا۔لوگوں نے اس کی جگہ سونے چاندی کا استعمال شروع کر دیا۔ابتدا میں سونے چاندی کے وزن کا ہی اعتبار ہوتا تھا۔سکوں کا رواج بعد میں شروع ہو ا۔سکے کب وجود میں آئے ؟اس کے متعلق وثوق سے کچھ کہنا مشکل ہے۔ البتہ قرآنِ مجید سے یہ پتہ چلتاہے کہ حضرت یوسف?کے دور میں دراہم موجود تھے، کیونکہ ان کے بھائیوں نے ا ±نہیں دراہم کے عوض بیچاتھا :
”انہوں نے اس کو انتہائی کم قیمت، جو گنتی کے چند درہم تھے، کے عوض فروخت کر دیا۔“
واضح رہے کہ حضرت یوسف علیہ السلام کا دور 1910 تا 1800ق م ہے۔
اسی طرح کہتے ہیں کہ سونے کا سکہ سب سے پہلے لیڈیا کے بادشاہ کروسس (دورِ حکومت: 560تا541 ق م) نے متعارف کروایا۔
عہد ِنبوی کی کرنسی:
بعثت ِ نبوی کے وقت عرب میں لین دین کا ذریعہ درہم و دینار تھے، لیکن گنتی کی بجائے وزن کا اعتبار کیا جاتا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ درہم و دینار عرب کے مقامی سکے نہ تھے بلکہ ہمسایہ اقوام سے یہاں آتے تھے۔
٭درہم ساسانی سکہ تھا جو عراق کے راستے عرب پہنچتا اور لوگ اس کی بنیاد پر باہم لین دین کرتے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس کوبرقرار رکھا۔ یہ دراہم چونکہ مختلف وزن کے ہوتے تھے، اس لئے جب نصابِ زکو ة کے لئے درہم کا وزن مقررکرنے کی نوبت آئی تومسلمانوں نے ان میں سے متوسط کو معیار بنایا، چنانچہ اسی کو شرعی درہم سمجھا گیا۔ ایک قول کے مطابق یہ کام حضرت عمررضی اللہ عنہ کے دور میں جبکہ دوسرے قول کے مطابق بنو ا میہ کے دور میں ہوا۔جو صورت بھی ہو، تاہم آخر کارجس شرعی درہم پراجماع ہوا وہ وہی ہے جو عبد الملک بن مروان کے دور میں بنایاگیا۔لیکن فقہا اور مورخین نے ثابت کیا ہے کہ یہ درہم اپنی اصلی حالت پر نہیں رہا تھا بلکہ مختلف شہروں میں اس کے وزن اور معیار میں کافی تبدیلی آتی رہی ہے۔جدید تحقیق کی روشنی میں اس درہم کا وزن975ء 2 گرام چاندی ہے۔
٭ اسی طرح دینار رومیوں کی کرنسی تھی جو براستہ شام یہاں آتی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو باقی رکھا حتی کہ خلفاے راشدین اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور میں بھی رومی دینار کو ہی کرنسی کی حیثیت حاصل رہی۔ جب مسند ِخلافت عبدالملک بن مروان کے پاس آئی تو انہوں نے زمانہ جاہلیت کے دینار کے مطابق ایک دینار جاری کیا جس کو 'شرعی دینار'کہاجاتا ہے، کیونکہ اس کا وزن اس دینار کے برابر تھا جس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے برقرار رکھا تھا۔
٭ معمولی اشیا کے لین دین میں سونے چاندی کے علاوہ دوسری دھاتوں یعنی تانبے وغیرہ سے بنے سکے جنہیں ف ل وس کہاجاتا ہے، بھی استعمال ہوتے۔ جیسا کہ حدیث میں دیوالیہ شخص کے متعلق اَلم فلِس کالفظ آتا ہے۔ شارحِ بخاری حافظ ابن حجر اپنی مایہ ناز تالیف’فتح الباری‘ میں فرماتے ہیں :
”شرعی معنوں میں’مفلس‘ وہ شخص ہے جس کے قرضے اس کے پاس موجود مال سے زیادہ ہو جائیں۔ اسے مفلس اس لئے کہا جاتا ہے کہ پہلے درہم و دینار کا مالک تھا لیکن اب فلوس پر آگیا ہے۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہوتا ہے کہ یہ شخص صرف معمولی مال (فلوس) کا مالک رہ گیا ہے۔ یا ایسے شخص کو مفلس اس بنا پر کہا جاتا ہے کہ اس کو فلوس جیسی معمولی چیز میں ہی تصرف کا حق ہو تا ہے، کیونکہ وہ فلوس کے ذریعے معمولی اشیا کا لین دین ہی کرتے تھے۔“
حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ کی اس روایت میں بھی ف ±ل ±وس کا تذکرہ موجود ہے :
”ا ±نہوں نے اپنی لونڈی سے کہا کہ اس کے بدلے ’فلوس ‘ خرید لو۔“
سونے چاندی کے سکے وجود میں آنے کے بعدبھی بعض علاقوں میں مخصوص اشیا زر کی حیثیت سے استعمال میں رہیں۔ مشہور سیاح ابن بطوطہ جب سوڈان گیا تو اس وقت وہاں نمک کے ساتھ ہی لین دین ہوتاتھا،چنانچہ وہ لکھتا ہے :
”سوڈان میں نمک بطورِ روپیہ کے چلتا ہے اور سونے چاندی کا کام دیتا ہے۔ اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیتے ہیں اور انکے ذریعے خریدو فروخت ہوتی۔پھرمختلف اسباب کی بنا پر آہستہ آہستہ درہم دینار کا رواج ختم ہوتا چلا گیااور ان کی جگہ کرنسی نوٹوں نے لے لی۔ اب صورت حال یہ ہے کہ پوری دنیامیں کرنسی نوٹوں کا ہی دور دورہ ہے کیونکہ یہ آسان ترین ذریعہ مبادلہ ہے۔
 کب ایجاد ہوئے نوٹ؟
کہا جاتاہے کہ اہلِ چین نے 650ء سے 800ءکے درمیان کاغذ کے ڈرافٹ بنانے شروع کئے تھے، انہی ڈرافٹ نے آگے چل کرکرنسی نوٹوں کی اشاعت کا تصور دیا۔ اسی لئے کاغذکی طرح کرنسی نوٹ بھی اہل چین کی ایجاد شمار ہوتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ سب سے پہلے کرنسی نوٹ910ء میں چین میں ایجاد ہوئے۔ ابن بطوطہ جو 1324ءسے1355ءکے درمیان چین کی سیاحت پر گیاتھا، چین کے نوٹوں کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھتاہے :
”اہل چین درہم یادینار کے ذریعہ سے خرید وفروخت نہیں کرتے بلکہ سونے اور چاندی کو پگھلا کر ان کے ڈلے بنا کر رکھ چھوڑتے ہیں اور کاغذ کے ٹکڑوں کے ذریعہ سے خرید وفروخت کرتے ہیں۔ یہ کاغذ کاٹکڑاکفدست(ایک بالشت)کے برابر ہوتاہے اور بادشاہ کے مطبع میں اس پر مہر لگاتے ہیں۔ ایسے پچیس کاغذوں کو بالشت کہتے ہیں۔ ہمارے ملک میں یہ لفظ دینار کے معنی میں مستعمل ہوتاہے۔ جب یہ کاغذ کثرت استعمال سے یا کسی اور طرح پھٹ جاتاہے تو وہ دارالضرب میں لے جاتے ہیں اور اس کے عوض نیا لے آتے ہیں۔ یہ دارالضرب ایک بڑے درجہ کے امیر کی تحویل میں ہے۔ جب کوئی شخص بازار میں درہم یا دینار لے کر خرید وفروخت کرنے جاتاہے تو وہ درہم یا دینار نہیں چلتے، لیکن وہ درہم یا دینار کے عو ض یہ کاغذ لے سکتاہے اور ان کے عوض جو چیز چاہے خرید سکتا ہے۔“
مشہورمورخ ابن مقریزی جب بغداد گئے تھے توانہوں نے بھی وہاں چین کے نوٹوں کا مشاہدہ کیا تھا۔چین کے بعد جاپان دوسرا ملک ہے جہاں چودھویں صدی عیسوی میں کرنسی نوٹ جاری ہوئے۔یوروپ میں پہلا باقاعدہ نوٹ 1661ءو’اسٹاک ہام بینک‘سویڈن نے جاری کیا۔ انگلینڈ نے 1695میں کرنسی نوٹ جاری کئے۔ہندوستان میں پہلا نوٹ 5 جنوری1825 کو ’بنک آف کلکتہ‘ نے جاری کیاجس کی مالیت دس روپے تھی۔تقسیم وطن کے بعد پاکستان میں کرنسی نوٹ یکم اکتوبر 1948کو جاری کئے گئے۔ابتدامیں تونوٹ کی پشت پر سو فیصد سونا ہوتا تھا،لیکن بعد میں مختلف معاشی وجوہ کے باعث سونے کی مقدار سے زائد نوٹ جاری کئے جانے لگے اورمختلف اَدوار میں یہ تناسب بتدریج کم ہوتا رہا یہاں تک کہ1971سے نوٹ کا سونے سے تعلق بالکل ختم ہو چکا ہے۔
کرنسی نوٹ کی شرعی حیثیت:
اب نوٹ کی شرعی حیثیت کیا ہے، اس بارے میں علما کی مختلف آرا ہیں :
پہلی رائے یہ ہے کہ نوٹ اصل میں اس بات کا دستاویزی ثبوت ہیں کہ حاملِ نوٹ نے اس نوٹ کے جاری کنندہ سے اتنا سونا یا چاندی وصول پانا ہے۔ اس کے حق میں سب سے مضبوط دلیل یہ پیش کی جاتی ہے کہ نوٹ پر یہ ا لفاظ تحریر ہوتے ہیں:
”حامل ہذا کو مطالبہ پر ادا کرے گا“
اس رائے کے مطابق نوٹوں کے ساتھ سونا چاندی خریدنا جائز نہیں ، کیونکہ نوٹ کے ساتھ خریداری کا مطلب حقیقت میں اس سونے یا چاندی کے ساتھ خریداری ہے جو اس نوٹ کی پشت پرہے اور شرعی اعتبار سے سونے کی سونے یا چاندی کی سونے کے ساتھ بیع میں دونوں طرف سے موقع پر قبضہ شرط ہے جو یہاں مفقود ہے، کیونکہ خریدار نے سونے کے بدلے سونا نہیں دیا بلکہ اس کی رسید دی ہے۔چنانچہ تفسیر’اضواء البیان ‘کے مصنف علامہ محمد امین شنقیطی اپنی تفسیر میں رقم طراز ہیں :
”یہ نوٹ چاندی کی رسید ہیں اور بیچی گئی چیز وہ چاندی ہے جس کی یہ رسید ہیں۔جو ان پر لکھی عبارت پڑھے گا وہ اس رائے کا درست ہونا سمجھ جائے گا۔اس رائے کے مطابق نوٹوں کی سونے چاندی کے بدلے بیع چاہے نقد ہوجائز نہیں ، کیونکہ جس چاندی کی رسید دی جاتی ہے وہ موجود نہ ہونے کی وجہ سے دونوں طرف سے موقع پر قبضہ کی شرط نہیں پائی جاتی۔“
جس طرح اس نقطہ نظر کے مطابق نوٹوں کے بدلے سونا چاندی خریدنا جائز نہیں ، اسی طرح نوٹوں کے ساتھ مشارکہ یا بیع سلم درست نہیں ، کیونکہ اس نقطہ نظر کے مطابق نوٹ دَین Debt کی رسید ہے جبکہ شرعی اعتبار سے شراکت اور سلم میں سرمایہ نقد ہونا ضروری ہے۔ علاوہ ازیں یہ رائے اختیار کرکے ایک ملک کی کرنسی کا دوسرے ملک کی کرنسی سے تبادلہ یامنی چینجر کا کاروبار بھی نہیں ہوسکتا،کیونکہ یہ سونے کے بدلے سونے کی ادھار اور کمی بیشی کاساتھ بیع ہو گی جو شرعاًدرست نہیں۔مگر یہ موقف درست نہیں کیونکہ اب نوٹ قرض کی رسید نہیں رہا جیسا کہ قبل ازیں بیان ہو ا ہے بلکہ اب یہ خود قانونی زر بن چکا ہے اور ہم پیچھے بیان کر آئے ہیں کہ حکومت کوئی بھی چیزبطورِ زر اختیار کر سکتی ہے۔اب نوٹ پر لکھی اس عبارت ''حامل ہذا کو مطالبہ پر ادا کرے گا۔'' کا مطلب صرف یہ ہے کہ حکومت اس کی ظاہری قیمت کی ذمہ دار ہے۔ جسٹس علامہ عمر بن عبدالعزیز المترک فرماتے ہیں :
”نوٹ رسید نہ ہونے کی ایک دلیل یہ بھی ہے کہ اگر یہ گم یا تلف ہو جائے تو اس کا مالک جاری کنندہ سے مطالبہ نہیں کر سکتا خواہ اس کے پاس ہزار گواہ ہوں اور اگر یہ حقیقی رسید ہوتا تو اس کو ضروریہ اختیار ہوتا، کیونکہ قرض مقروض کے ذمے ہوتا ہے، رسید تلف ہونے سے ضائع نہیں ہوتا۔“
بعض نامور علما کے نزدیک نوٹ بذاتِ خود سامان(جنس) کی حیثیت رکھتے ہیں۔ مشہور مالکی فقیہ علیش مصری کی بھی یہی رائے ہے۔علامہ محمد امین شنقیطی اپنی تفسیر میں لکھتے ہیں :
”جن حضرات نے ان کے سامانِ تجارت ہونے کا فتویٰ دیا ہے، ان میں 'نوازل 'اور 'شرح مختصر خلیل ' کے مصنف مشہور عالم علیش مصری بھی شامل ہیں۔ بعد کے اکثرمالکی علمانے بھی ان کے فتویٰ کی پیروی کی ہے۔“
اس کی دلیل یہ دی جاتی ہے کہ نوٹ قیمت بننے کی صلاحیت سے عاری ہے، کیونکہ یہ نہ سوناہے اور نہ چاندی، یہ تو سامان کی مانندہیں۔ اس نظریہ کے مطابق ایک نوٹ کا دو نوٹوں کے ساتھ تبادلہ درست ہے۔ اسی طرح اس نظریہ کے مطابق نوٹوں میں زکوٰة اسی صورت واجب ہو گی جب ان کو فروخت کر کے نفع کمانا مقصود ہو۔یعنی بذات خود ثمن کی بجائے نوٹ سامانِ تجارت قرار پاسکتاہے۔مزید برآں ا س قول کی بنیاد پر نوٹ سے مضاربہ اور بیع سلم بھی جائز نہیں بنتی، کیونکہ یہ قیمت نہیں ، سامان ہے۔چونکہ یہ نظریہ خطرناک نتائج کا حامل ہے، اس لئے عصر حاضر کے اہل علم اس کی تائید نہیں کرتے۔
تیسری رائے یہ ہے کہ نوٹ سونے، چاندی کا متبادل ہیں۔ اگراس کے پیچھے سونا ہو تو سونے اور اگر چاندی ہو توچاندی کامتبادل ہو گا۔ ڈاکٹر عبداللہ بن سلیمان منیع لکھتے ہیں :
” اس نظریہ کے قائلین کی دلیل یہ ہے کہ قیمت کے اعتبار سے یہ نوٹ اپنی اس اصل کی طرح ہے جس کے یہ بدل ہیں یعنی سونا اور چاندی، کیونکہ ان کا اصل چاندی یا سونا ان کی پشت پر ان کے زرِ ضمانت کے طور پر موجود ہے اور مقاصد ِشرعیہ کاتعلق تو اصل اور حقائق سے ہے نہ کہ الفاظ اور ان کی بناوٹ سے۔“
اس نقطہ نظر کے مطابق نوٹوں کے باہمی لین دین میں سود کے احکام بھی جاری ہوں گے اور جب یہ دو سو درہم چاندی یا بیس دینار سونے کی قیمت کے مساوی ہوں تو سال کے بعد ان پرزکوٰة بھی واجب ہو گی۔اسی طرح ان کے ذریعے بیع سلم بھی درست ہو گی۔
لیکن یہ رائے بھی کمزور ہے، کیونکہ اس کی بنیاد اس نظریہ پر ہے کہ نوٹ کی پشت پر سونا یاچاندی ہے حالانکہ امر واقع میں ایسا نہیں۔ چنانچہ جسٹس علامہ عبداللہ بن سلیمان منیع اس کی خود تردید کرتے ہیں :
”یہ نظریہ بھی حقیقت ِواقعہ کے مطابق نہ ہونے کی بنا پر قابل التفات نہیں ،کیونکہ اس کا دارومدار کرنسی نوٹوں کی اصل پر ہے اور اصل جیسا کہ ہم پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ وہ تو کرنسی نوٹوں کی پشت پر ہے نہیں۔بلکہ اکثر ممالک کے نوٹ محض ساکھ کی بنا پر ،زبانی ضمانتوں اور حکومتوں کے جاری کردہ ہونے کی بنا پر رائج اور قابل قبول ہیں ، ورنہ ان کے پیچھے نہ تو سونا ہے نہ چاندی۔ بلکہ کچھ ایسے ہیں جنہیں پراپرٹی کی ضمانت حاصل ہے اور کچھ کو محض اقتدار کی ضمانت۔ لہٰذا یہ نظریہ خلافِ واقعہ ہونے کی بنا پر بہت کمزور ہے۔
نوٹ کی شرعی حیثیت کے متعلق چوتھی رائے یہ ہے کہ نوٹ دھاتی سکوں (فلوس ) کی طرح اصطلاحی زر ہیں :
”مال کی چوتھی قسم وہ ہے جو اصل میں تومال ہے، لیکن اصطلاحی لحاظ سے زر ہے جیسے دھاتی سکے ہیں ...جب یہ معلوم ہوگیا تو، سنو نوٹ کا تعلق چوتھی قسم سے ہے جو حقیقت میں سامان ہے کیونکہ یہ کاغذ ہے اور اصطلاحی طور پر زر ہے، کیونکہ اس سے زر جیسا معاملہ کیاجاتاہے۔“
لیکن یہ رائے بھی قوی معلوم نہیں ہوتی کیونکہ اہل علم کے ہاں دھاتی سکوں میں زر کی بجائے سامان کا پہلو غالب ہے، یہی وجہ ہے کہ جمہور فقہا نہ توکمی بیشی کے ساتھ ان کا تبادلہ مکروہ سمجھتے ہیں اور نہ ہی ان کو شراکت و مضاربت میں رآس المال بنانے کی اجازت دیتے ہیں۔نیزان میں زکوٰةبھی اسی صورت واجب قرار دیتے ہیں جب ان کو فروخت کر کے نفع کمانا مقصود ہو۔ جیساکہ الموسوعة الفقہیة میں ہے :
”امام ابوحنیفہ ،امام ابو یوسف اورمالکی فقہا کاقول ،حنابلہ کا صحیح مسلک اور شافعیوں کاصحیح ترین نقطہ نظر یہی ہے کہ دھاتی سکوں میں ربا نہیں ہے بلکہ یہ سامان کی طرح ہیں۔“
”امام ابو حنیفہ ،ابویوسف ، مالکی (مشہور مسلک کے مطابق) شافعی اور حنبلی فقہا کا خیال ہے کہ دھاتی سکوں کے ذریعے مضاربہ درست نہیں کیونکہ مضاربہ عقد ِ غرر ہے جو ضرورت کی بنا پر جائز قرار دیا گیا ہے۔ چنانچہ یہ انہی چیزوں کے ساتھ خاص رہے گاجو اکثر مروّج ہوں اور ان کے ساتھ تجارت آسان ہو اوروہ نقدیاں ہیں۔“ یعنی دھاتی سکے زر نہیں۔
”شافعی اور حنبلی فقہا کی رائے میں دھاتی سکے سامان کی طرح ہیں ، چنانچہ ان میں زکوٰة اسی وقت واجب ہو گی جب یہ تجارت کی غرض سے ہوں۔“
ان فقہا کے نقطہ نظر کی تائیداس سے بھی ہوتی ہے کہ کسی حدیث میں دھاتی سکوں کی زکوٰةکا تذ کرہ نہیں ملتا حالانکہ عہد ِنبوی میں یہ موجود تھے جیسا کہ پہلے بیان ہو چکا ہے۔ اگر یہ زر ہوتے تو سونے چاندی کی طرح ان کی زکوة کا بھی ذکر ہوتا۔ حضرت ابو ذررضی اللہ عنہ کی اس روایت کہ انہوں نے اپنی لونڈی سے کہا:
”اس کے فلوس خرید لو۔“
 سے بھی یہ اشارہ نکلتا ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ہاں دھاتی سکے سامان شمار ہوتے تھے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ فقہائے احناف کے نزدیک دھاتی سکے زر ہیں ، اسی لئے وہ ان میں زکوٰة بھی واجب قرار دیتے ہیں ، لیکن امام ابوحنیفہ اور امام ابو یوسف رحمہم اللہ کے نزدیک متعاقدین دھاتی سکوں کو متعین کر کے ان کی زر ی حیثیت ختم کر سکتے ہیں ، اس صورت میں یہ سامان کے حکم میں ہوتے ہیں اوران حضرات کے نزدیک کمی بیشی کے ساتھ ان کا تبادلہ بھی صحیح ہو تا ہے۔ان شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ فقہا کی نظر میں دھاتی سکے( فلوس) یا تو زر ہی نہیں یا پھر ناقص زر ہیں ، اسی لئے وہ ان سے زرکاوصف ختم کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔جو صورت بھی ہو بہر حال کرنسی نوٹوں کو ان پر قیاس نہیں کیا سکتا،کیونکہ نہ تودھاتی سکوں کی طرح ان میں سامان کا پہلوغالب ہے۔ یہ تو محض کاغذ کے ٹکڑے ہیں ، ان کی جو حیثیت بھی ہے، وہ ان کی پشت پر حکومتی ضمانت کی وجہ سے ہی ہے اور نہ ہی متعاقدین کو ان کی زری حیثیت کالعدم کرنے کااختیار ہے، کیونکہ یہ قانونی زر ہیں۔اس سلسلہ میں پانچویں اورآخری رائے یہ ہے کہ نوٹ سونے چاندی کی طرح مستقل زر ہے، کیونکہ نوٹوں میں زر کی تما م صفات پائی جاتی ہیں۔ قیمتوں کا پیمانہ اور قابل ذخیرہ بھی ہیں اور لوگ ان پر اعتماد بھی کرتے ہیں۔ شرعی اعتبار سے یہی زر کی حقیقت ہے جیسا کہ ہم شروع میں امام مالک کا یہ قول نقل کر آئے ہیں :
”اگر لوگ اپنے درمیان چمڑوں کے ذریعے خرید وفروخت کورائج کر دیں یہاں تک کہ وہ چمڑے ثمن اور سکہ کی حیثیت اختیار کر جائے تو میں سونے چاندی کے بدلے ان چمڑوں کو ا دھار فروخت کرنا پسند نہیں کروں گا۔“
اس کا مطلب ہے کہ کسی بھی چیز کو خواہ وہ چمڑا ہی کیوں نہ ہو بطور زر اختیار کیا جاسکتا ہے۔ اس کی تائید امام ابن تیمیہ کے 'مجموع الفتاوی' میں ان الفاظ سے بھی ہوتی ہے:
”اس کا خلاصہ یہ ہے کہ درہم و دینار کی کوئی ذاتی اور شرعی تعریف نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق عرف اور اصطلاح سے ہے، کیونکہ درہم و دیناربذاتِ خود مقصود نہیں ہوتے بلکہ یہ باہمی لین دین کا ذریعہ ہیں۔ اسی لئے یہ قیمت شمار ہوتے ہیں چونکہ باقی اَموال سے فائدہ ا ٹھانا مقصود ہوتا ہے، اس لئے ان کی یہ حیثیت نہیں ہے۔ وہ ذریعہ جس کے مادہ اور صورت سے کوئی غرض وابستہ نہ ہو وہ جیسا بھی اس سے مقصود حاصل ہوجاتاہے۔“
چونکہ دلائل کے لحاظ سے یہ نقطہ نظر قوی ہے اور اس پر کئے گئے اعتراضات بھی زیادہ وزنی نہیں ، اس لئے دور حاضر کے علمائے کرام کی اکثریت،بیشترمفتیانِ کرام کے فتاوی اور اہم فقہی اداروں کی قرار دادیں اسی کے حق میں ہیں۔ جسٹس علامہ عبداللہ بن سلیمان منیع کی بھی یہی رائے ہے۔
سعودی کبار علماءکی مجلس نے بھی اس کو ترجیح دی ہے۔
جسٹس علامہ عمر بن عبدالعزیز المترک بھی اسی قول کے حق میں ہیں۔چنانچہ وہ مذکورہ بالا آرا اور ان کے دلائل کا تجزیہ کرنے کے بعد لکھتے ہیں :
”کاغذی زر کے متعلق علما کی آرا اور ہر ایک کے نقطہ نظر کا تنقیدی جائزہ لینے سے ہمیں ان کا قول راجح معلوم ہوتا ہے جو یہ کہتے ہیں کہ نوٹ مستقل کرنسی ہے اور سونے چاندی کی طرح ان میں بھی سود کے اَحکام جاری ہوتے ہیں۔ ربا، سود اور تلف کی صورت میں ضمان کے مسائل میں ان پر مکمل طور پر سونے چاندی کے احکام کا اطلاق ہوتا ہے۔“
دیگر اقوال کی خرابیاں واضح کرتے ہوئے فرماتے ہیں :
”دوسرے اقوال یا تو معاملات میں لوگوں کومشکل میں ڈال دیں گے یا لین دین کا دروازہ ہی بند کر دیں گے حالانکہ اس کے بغیر چارہ نہیں یا پھر سود کا دروازہ چوپٹ کھول دیں گے اور نقدین کی زکوٰة ضائع کرنے کے حیلوں کا دروازہ کھولیں گے۔“

امت کے سمجھنے کی بات:
حکومت کو برا بھلا کہنے والے سمجھ لیں کہ اسلامی سیاست کی دو اہم بنیادیں ہیں۔مفتی شکیل منصور القاسمی رقمطراز ہیں کہ نسل، وطن، رنگ اور قومیت کی بنیاد پر مسلمانوں کی تفریق وتقسیم کی ذہنیت ہی اسلام اور مسلمانوں کے لئے سب سے بڑاموذی ہے۔۔۔۔پیغمبر اسلام نے جاہلیت کے اس عفریت کی شہ رگ پہ کاری ضرب لگائی تھی،اور اس کی بنیاد پر تیشہ چلایا تھا۔مدینہ پہونچ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلامی ریاست کی تشکیل فرمائی تو سب سے پہلے اس کی سیاست کی پہلی بنیاد یہ رکھی کہ مہاجرین وانصار کے درمیان رشتہ مواخات قائم فرمایا۔یہ اسلامی سیاست کی پہلی اینٹ تھی۔اس سے صدیوں پرانے اختلافات ونزاعات سر ہوئے۔الفت ومحبت کی لاثانی فضا قائم ہوئی۔اسلامی ریاست کی دوسری بنیاد یہ رکھی گئی کہ مدینہ کے قرب وجوار کے یہودیوں سے معاہدہ ہوا ۔جس کا سب سے اہم منشور یہ تھا کہ باہمی اختلاف کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فیصلہ سب کے لئے واجب التعمیل ہوگا نیز یہود مدینہ مسلمانوں کے خلاف کسی دشمن کو ظاہرا یا باطنا کوئی امداد فراہم نہیں کریں گے۔پھر مسلمانوں کے مابین آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دستور نافذ فرمادیا کہ عدل وانصاف اور نیکی وتقوی کسی کی مدد کرنے یا کسی سے مدد حاصل کرنے کا معیار ہونا چاہئے۔جو شخص عدل وانصاف اور نیکی پر ہو اس کی مدد کرو۔خواہ رنگ ونسل، خاندان وزبان ووطن کے لحاظ سے تم سے مختلف ہی کیوں نہ ہو ! اور ظالم وگنہگار کی مدد نہ کرو اگرچہ وہ تمہارا باپ یا بھائی ہی کیوں نہ ہو ۔اسلامی سیاست کی یہ دو ایسی فولادی وآہنی بنیادیں تھیں جن کے ہوتے ہوئے قیصر وکسری کی عالمی طاقتیں بھی اس چھوٹی سی اسلامی ریاست کا بال بیکا نہ کرسکیں۔شروع ہی سے اسلام دشمن اس مشترک اسلامی برادری کو منتشر کرنے کے لئے سرگرداں تھے۔برادری اور قومیت ووطنیت کے حربہ کے ذریعہ مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے کے کی کوششیں کرتے رہے ہیں۔وحدت اسلامی کو ٹکڑوں میں بانٹ دینے کے لئے موجودہ دور کے صیہونیوں نے وطنیت وقومیت کا پھر منظم شیطانی جال بچھایا ہے۔اس جال میں پھنس کر عام دنیا کے مسلمان باہمی جنگ وجدال کے شکار ہیں۔عرب میں مصری شامی حجازی یمنی عراقی کو ایک دوسرے سے بر سر پیکار کردیا گیا۔عجمیوں میں ہندستانی پاکستانی بلوچ سندھی پنجابی کشمیری باہم آویزش کے شکار ہیں۔ اور دشمنان اسلام ہماری اس آویزش کا کھیل کھیل رہے ہیں۔اسی لئے وہ ہر میدان میں ہم پر غالب ہیں اور ہم غلامانہ ذہنیت کے ساتھ کبھی بش کبھی کلنٹن کبھی اوبامہ اوراب ٹرمپ کی طرف نظریں اٹھاکے نجات دہندہ کے بطور دیکھ رہے ہیں۔
”ان ھذ امة واحدة “
پر ایمان رکھنے والے حکمرانوں کا حال یہ ہے کہ کشمیر کا ظلم وستم انڈیا پاکستان کا معاملہ ،فلسطین وشام میں قتل خونریزی کو مشرق وسطی کا معاملہ قرار دے کر تماشائی بنے ہوئے ہیں۔نبی آخر الزمان نے جس عصبیت جاہلہ سے پوری شدت کے ساتھ جنگ کی تھی۔ آج یہ عفریت انہی مسلمانوں کے گھروں میں پروان چڑھ رہا ہے اور یہی اس کے رکھوالی بنے بیٹھے ہیں۔زیادہ بکھیڑہ میں جائے بغیر صرف اسلامی سیاست کی مذکورہ دوبنیادوں کو ہر اسلامی ملک میں ترجیحی بنیادوں پر نافذ کردیا جائے تو پہر عالمی منظر قابل دید ہوگا۔اس موقع سے مسدس حالی کے دو بند پیش کرنے کو جی چاہتا ہے
خصومت سے ہیں اپنی گو خواریاں سب
نزاعوں سے باہم کی ،ہیں ناتواں سب
خود آپس کی چوٹوں سے ہیں خستہ جاں سب
یہ ہیں متفق اس پر ،پیر وجواں سب
کہ نا اتفاقی نے کھویا ہے ہم کو
اسی جزر ومد نے ڈبویا ہے ہم کو
یہ مانا کہ کم ہم میں ہیں ایسے دانا
جنہوں نے حقیقت کو ہے اپنی چھانا
تنزل کو ہے ٹھیک ٹھیک اپنے جانا
کہ ہم ہیں کہاں اور کہاں ہے زمانا
یہ اتنا زبانوں پہ ہے سب کے جاری
کہ حالت بری آج کل ہے ہماری
ضرورت ہے کہ خارجی بھروسوں اور اعانتوں پہ توکل کرنے کی بجائے مسلمانوں بالخصوص مسلم حکمرانوں کی اندر کی صلاحیت اور بنیادوں کو ابھارا جائے اس سے جو قوت پیدا ہوگی وہ ملت کی اپنی حقیقی قوت ہوگی۔
والسلام علیکم

NOTE BADALNE KI SURATEN
AAJ KA SAWAL NO.837
1000,(ek hazaar) ya 500 (panchso) ki note dekar kam paise masalan 900 (nawso) ya 450 (charso pachaas) rupiye lena kaisa hai?
Agar na jaIz ho to abhi Ke haalaat me jaiz shakal kiya hai?
Jawab:
Hazaar ya panchso rupiye dekar kam paise ka len den rupiye ke muqabale me rupiye hone ki wajah se soodee (interest) muamalah hai.
Lene wala aur dene wala dono sakht gunehgar aur la'anat ke mustahiq hai.
aisa hargiz nahi karna chahiye.
Jaiz shakal yeh hai ke hazaar ke muqabale me nawso diye jaye aur saath me misal ke taur par ek das rupiyewala pen wagairah koi cheez di jaye to 900 rs.ke muqabale me 900 rs.aur so ruiye kam de raha hai is ke muqabalah aur badle me das rupiyewala pen ho jaye.
dusri misal ek lakh ke muqabalah me 85000 hazar aur 5000 rs. ka mobile 15000 me bech diya jaye to 85,000 ke muqabalah me 85,000 aur 15000 ke muqabalah aur aewaz me panch hazar wala mobile de diya jaye taake rupiye badle me barabar sarabar rupiya aur kami ke aewaz me mobile yani koi cheez ho jaye.
FIQHI MAQALAT
HIDAYAH RABIA BABUR RIBA SE MAKHOOZ
Mufti Imran Ismail Memon.
Ustaze Darul Uloom Rampura, Surat, Gujarat, India.
http://www.aajkasawal.page.tl
http://www.deeneemalumat.net
Update Islamic Group App
Naye category add hue h alhamdulillah.._
https://play.google.com/store/apps/details…


'Shameful' Currency Game
By: S A Sajjad
Mobile payment platform Paytm Wednesday said it has recorded a 435% increase in its overall traffic within hours of Prime Minister Narendra Modi's ban on Rs 500 and Rs 1000 notes as a step to clean up black money and move towards a cashless economy. It is "utterly shameful" that Prime Minister Narendra Modi's photo was being used by private online payment firm Paytm, According to reports, November 10, 2016, Delhi Chief Minister Arvind Kejriwal said on Thursday. "Utterly shameful. Do people want their PM to model for private companies? Tomorrow, if these companies do wrongdoings, who will act against them?" the Aam Aadmi Party leader asked in a tweet. "Paytm biggest beneficiary of PM's (Modi's) announcement (demonetization of big currency). Next day PM appears in its ads. What's the deal, Mr PM?" Mr Kejriwal asked. The AAP on Wednesday termed the government's demonetization of Rs. 500 and Rs. 1,000 notes as a "Tughlaki farman" (Tughlak's diktat) and said the move was made to favour big businessmen who hold black money. “This is the biggest and most ambitious step ever to crack down on black money and fake currency. We stand by the government in its efforts towards taking black money out of the equation and offering a major boost to the Indian economy," Madhur Deora, CFO, Paytm said in a statement. "Since Paytm is fast becoming synonymous to all kinds of payments, we are happy to announce we have registered a strong surge in volume on our platform,” he added. The company said it has registered a 200% hike in number of app downloads and 250% surge in number of overall transactions and transaction value. The number of saved cards also grew by 30%, pointing at a strong set of repeat customers the platform has now acquired.

Tuesday, August 23, 2016

Addrees to Deeni Sisters دینی بہنوں کے نام


سجاد احمد
حضرت مولانا مولانا طارق جمیل صاحب نے اپنے دینی بہنوں کو متعدد امور پر متوجہ کیا ہے:
اسلام نے عورت کو7 پردوں میں چھپایا، عزت و عصمت دی۔ مقام وکمال عطا فرمایا، وقار سر بلندی کا تاج سر پر رکھا،چراغ محفل نہیں، چراغ خانہ بنایالیکن !
اس کے برعکس مغرب نے عورت کو چراغ محفل بناکر اس کی عزت و عصمت، وقار وشرافت، پردہ بلکہ چادر اور چاردیواری کے وقار کو مجروح کیا اور وہ چراغ محفل بن گئی۔
اے عورت اپنی قدر پہچان !
عالم اس بات کا گواہ ہے کہ عورت جب بھی گری ہے ،اسلام اور اسلامی تعلیمات
سے روگردانی کی وجہ سے...!!
جو عورت اپنی عزت خود نییں کرتی مرد بھی اس کی عزت نہیں کرتے... !
تم حجاب میں رہو گی
لو گ اوقات میں رہیں گے....
 افسوس کہ نوجوان نسل کے بارے میں ہر طرف جھوٹی محبت کے قصے کہانیاں ینگ جنریشن عریانی فہاشی کو فیشن اور عشق سمجھ بیٹھی ....چھوٹی چھوٹی عمر کے نوجوان لڑکے لڑکیاں ابھی مڈل کلاس کے طالب علم نہیں مگر محبت اور عشق کے بازار گرم کئے ہوئے ہیں جو چند ہی دنوں کے بعد یہ عشق کی داستاں ایک آفت بن کر سامنے آتی ہے تو میں افسوس کیوں نہ کروں اپنی ملت کے نوجوانوں پر
اللہ کی قسم اس نئی نسل نے حد کر دی سخت الفاظ پر معذرت
کیا واقعی ایسا نہیں ہے ؟
آخر ایسا کیوں ہو رہا ہے ؟
کل تک یہ بچے تو ایسا سوچتے بھی نہیں تھے لیکن آج نابالغ بچے بھی اسی مرض میں مبتلا ہیں ... وجہ؟؟؟
کہیں وجہ یہ تو نہیں کہ ہم اپنے بچوں کو آزادی کے نام پر فحاشی کی طرف جانے دے رہے ہیں ۔
کہیں وجہ یہ تو نہیں کہ ہم بچوں کی تربیت مغرب کی طرز میں کر کے فخر محسوس کر رہے ہیں ۔
کہیں وجہ یہ تو نہیں کہ ہم اپنی اولاد کو یہ کہہ کر اگنور کرتے ہیں کہ ان کی اپنی سوچ ہے اپنی زندگی ہے ان کو اپنے لائف سٹائل میں جینے دو ۔
کہیں وجہ یہ تو نہیں کہ ہم اپنے بچوں کو کمپیوٹر پر بٹھا کر ان پر توجہ نہیں دیتے کہ وہ علم حاصل کر رہے ہیں حالانکہ وہ فحش ویب سائٹ کھول کر اپنی زندگی کو بربادی کی طرف لے جا رہے ہیں ۔
ذراسوچئے کہ چند لمحوں کیلئے کیا یہ سچ نہیں کہیں ساری عمر آپ کو پچھتاوا نہ رہ جائے ؟
موبائل پر وقتی طور پر ٹائم پاس زندگی بھر کا پچھتاوا بن جاتا ہے۔ لڑکیاں اپنی تصاویر ایم ایم ایس کر دیتی ہیں یا فون پر لمبی لمبی باتیں یہ جانے بنا کہیں وہ ریکارڈ تو نہیں ہو رہیں کہیں ان کی تصاویر کا مس یوز تو نہیں ہو رہا؟
آپ کی ذرا سی بے احتیاطی زندگی بھر کا روگ بن سکتا۔ آپکی تصاویر کو لے کر آپکو بلیک میل کیا جا سکتا پیسوں کی ڈیمانڈ یا غلط کام کروائے جا سکتے آپ کی عزت و آبرو داو ¿ پر لگ سکتی ہے۔
لہذا احتیاط کریں آپ کسی خاندان کی عزت ہیں اور کسی شخص کی غیرت ہیںشو ہر کے علا وہ کسی اور جگہ اپنے کپڑ ے نہ اتارنے کی نصیحت حضرت عا ئشہ صد یقہ رضی اللہ عنہا فرما تی ہیں کہ رسو ل اکر م صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یاشو ہر کے علا وہ کسی اور جگہ اپنے کپڑ ے نہ اتارنے کی نصیحت کی۔
حضرت عا ئشہ صد یقہ رضی اللہ عنہا فرما تی ہیں کہ رسو ل اکر م صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یاکہ’ جس عورت نے اپنے شو ہر کے گھر کے علا وہ کسی اور جگہ پر اپنے کپڑ ے اتار ے اس نے اس پر د ے کو جو اس کے اور اللہ کے درمیا ن میں ہے ، ہٹا د یا۔ ‘
’کپڑ ے اتارنا ‘ اجنبیو ں کے سا منے پر دہ نہ کر نے سے کنا یہ ہے۔ اور ’اپنے شو ہر کے گھر کے علا وہ کسی اور جگہ میں‘ اس کا مفہو م یہ ہے کہ نصیحت پر عمل کر نے والی بیو ی اپنے شو ہر کے گھر ہی میں اپنے کپڑ ے اتار تی ہے یعنی اپنے گھر ہی میں اپنے پر د ے کو اٹھا تی ہے ، غیر و ں کے سا منے بے پر د ہ نہیں ہو تی۔ اور ’ اس نے اس پر د ے کو جو اس کے اور خد ا کے در میا ن میں ہے ہٹا دیا۔ ‘ اس جملہ کا مفہو م کیا ہے ؟ اس کیلئے کچھ وضا حت کی ضر ور ت ہے۔
اے میر ی مسلما ن بہن !
اللہ تعالیٰ نے لبا س پہننے کا حکم اس لئے دیا تا کہ ہم اپنی شر م گا ہو ں کو اس کے ذریعہ ڈھا نپیں اور اللہ تعالیٰ اپنے حکم میں کلی طور پر مختار ہے ، جو چا ہتا ہے حکم دیتا ہے ، جب ایک بیو ی کو اپنے رب کا خو ف نہ ہو ، قا بل ستر حصوں کو غیر وں کے سا منے کھو ل دے ، اپنے شو ہر کے علا وہ کسی اور جگہ میں کپڑ ے اتاردے یعنی بے پر دہ ہو جا ئے تو اس عورت نے یقینا اس پر دہ کو اٹھا دیا جو اس کے اور اس کے رب کے درمیان تھا ، عور ت کو سز ااس کے فعل کی طر ح ملی ، یعنی جیسا عمل ویسی سز ا ، اللہ تعالیٰ نے اس پر پڑ ے ہو ئے پردے کو ہٹا د یا یعنی اس کے فعل قبیح کی وجہ سے اس کو رسو ا کر دیا کہ اب اس عورت کو اس فضیحت ورسو ائی سے بچنے کیلئے کو ئی جگہ نہیں ملتی۔
’نصیحت پر عمل کر نے والی بیو ی ‘ ایسی حقیر اور گھٹیا حر کت سے بہت دور ہو تی ہے۔ ’نصیحت پر عمل کر نے والی بیو ی “ بڑ ی ذمہ دار ی او راما نت دار ی کے احسا س کے ساتھ اپنی زند گی بسر کر تی ہے ، اللہ تعالیٰ نے وہ اما نت آسما ن وز میں کو پیش کی مگر انہو ں نے اس اما نت کو اٹھا نے سے انکا ر کر دیا لیکن اس نیک عورت نے اس اما نت کو بر داشت کر نے کی ذمہ دار ی قبو ل کر لی۔ ’ نصیحت پر عمل کر نے والی بیو ی ‘کی شا ن اس سے بر تر اور عا لی ہو تی ہے کہ وہ سٹر کو ں پر یا گھر و ں میں مخص سا ما نِ زینت بنے کہ لو گ اس کی طر ح دیکھیں‘اور وہ ( عورت ) ان کی دلکشی کا ذریعہ بنے۔
’نصیحت پکڑ نے والی بیو ی ‘ تو دنیا وآ خر ت کا بہتر ین سا ما ن اور قیمتی دو لت ہے۔بغیر پردہ کے رہنا اور پھر توقع رکھنا کہ بری نگاہیں پیچھا نہ کریں ، کہیں سے آواز نہ لگے ، کوئی چھیڑے نہ ، یہ تو ویسے ہی ہو گیا جیسے آپ اپنی کسی قیمتی چیز کو بغیر حفاظت کھلا چھوڑ اور پھر توقع رکھو کہ اس پر کوئی ڈاکہ نہیں مارے گا۔
جنہں عزت پیاری ہوتی ہے وہ اسکی حفاظت بھی کرتے ہیں.... جن کو عزت کی پروا نہیں ہوتی پھر وہ بہانے کرتے ہیں۔
مرد اپنی نگاہوں کی حفاطت کریں اور عورتیں مردوں کیلئے آزمائش کا سامان نہ بنیں بلکہ پردہ میں رہیںتو معاشرہ سے گھناونے افعال ختم ہو سکتے ہیں۔
سکون تو بس دین کی تعلیمات میں ہی ہے ، کسی اور جگہ حل ڈھونڈنا اپنے غلط عمل کو صحیح ثابت کرنے کیلئے بہانے تلاش کرنے کے مترادف ہے۔
مومن وہ ہے جس سے کے شر سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔
عورتیں بھی فتنہ ہیں اگر شیطان کی راہ پر چلیں ، اور مرد بھی فتنہ ہیں اگر شیطان کے رستہ چلیں۔ اور جوشیطان کے رستہ چلتا ہے وہ معاشرہ کیلئے شر ہی ہوتا ہے ، اور جو شری ہوتاہے وہ مومن نہیں ہوتا۔
اللہ ہمیں معاشرہ کیلئے شر کا باعث نہ بنائے بلکہ خیر کا باعث بنائے۔
آمین ثم آمین :

مسلمان بہن کے نام
حضرت مولانا مولانا طارق جمیل صاحب نے اپنے حالیہ ملفوظات میںمسلمان بہن کو متعدد امور پر متوجہ کیا ہے:
اے بہن جس کا دل ایمان کی روشنی سے منور ہے۔ جسے اللہ اور اس کے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہے جسے اللہ نے عقل، حیا اور پاکیزگی جیسے پیاری پیاری نعمتوں سے نوازا ہے.... آپ وہ خاتون ہیں جو اللہ کیلئے رکوع کرتی ہیں اور اللہ کیلئے سجدہ کرتی ہیں اور اللہ کیلئے ساری عبادات کرتی ہیں۔
آپ مسلمان ہیں۔ مومنہ ہیں.... پاک دامن اور عفیفہ ہیں.... آپ ہی وہ خوش نصیب ہیں جس کیلئے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کو وصیت کی تھی کہ میں تمہیں عورتوں سے بھلائی کرنے کی وصیت کرتا ہوں.... آپ وہ ذات ہیں جس کا بیوی ، بہن ، بیٹی اور ماں کی شکل میں مردوں کی زندگی میں بہت بڑا حصہ ہے....
مجھے ایک سوال کرنے کی اجازت دیجئے؟
کیا آپ جیسی اچھی صفات کی حامل عورت کے لائق ہے کہ وہ نامحرموں کے سامنے بے پردہ پھرے؟
ان کے سامنے خوشبو لگائے؟
میک اپ کرکے نکلے ؟
چھوٹا اور تنگ گاون پہن کر پھرے؟
یا چھوٹی سی چادر سے پردہ کرے؟؟
کیا ایسی صفات کی حامل عورت کی شان میں ہے کہ وہ چھوٹی قمیض پہنے؟
تنگ پاجامہ پہنے ؟
پینٹ شرٹ پہنے؟
یا مردوں کو فتنے میں ڈالنے کیلئے باریک نقاب پہنے؟
یا بازاروں میں آوارہ پھرے اور غیروں سے ہنس ہنس کر باتیں کرے ؟
یا وہاں اپنی دوستوں کے ساتھ اونچی آواز میں باتیں کرے اور قہقہے لگائے؟
نہیں نہیں اللہ کی قسم ہرگز نہیں !! آپ جیسی اچھی اچھی اچھی صفات والی عورت کے شایان شان نہیں کہ وہ حرام کام کرے....
اے میری مومنہ بہن۔۔۔!
یہ جان لو کہ اللہ آپ کو دیکھ رہا ہے اور ہر جگہ ہر وقت آپ اس کی نظروں میں ہوتی ہیں۔۔۔۔!!
کیا آپ چاہتی ہو کہ وہ آپ کو ایسے کام کرتے ہوئے دیکھے جن کاموں سے اس نے یا اس کے رسول صلی اللہ علہہ وسلم نے آپ کو منع کیا ہو؟ کیا اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے آپ کے نبی پر یہ آیات نازل کر کے آپ پر حجاب فرض نہیں کیا؟
الاحزاب۔ 59
ترجمہ’اے نبی اپنی بیویوں اور صاحب زادیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے فرمادیجئے کہ وہ اپنے اوپر اپنی چادریں لٹکا لیا کریں۔‘کیا پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں فرمایا کہ ’جو عورت خوشبو لگا کر کسی کے پاس سے گزرے وہ زانیہ ہے۔‘(ترمذی ، کتاب الادب ، 2786)
اے میری مسلمان بہن۔۔۔!
کیا آپ کو اس بات پر یقین ہے کہ آپ جو کچھ کرتی ہیں ، چاہے چھوٹا عمل ہو یا بڑا۔۔۔ اللہ کے پاس ریکارڈ ہو رہا ہے۔ اگر آپ کوئی نیکی کریں گی تو وہ نیکی ریکارڈ ہوگی اور اگر کوئی برائی کریں گی تو برائی ہی ریکارڈ ہوگی۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا :
بےشک اللہ تعالی نظروں کی خیانت کو بھی جانتا ہے اور ان باتوں کو بھی جو سینوں نے چھپا رکھی ہیں۔
اے بہنا !
کیا آپ اس بات پر راضی ہیں کہ شیطان آپ کو مسلمانوں کے خلاف استعمال کرے؟
کیا یہ بات آپ کو غم میں مبتلا نہیں کرتی کہ آپ کو مسلمانوں کے خلاف کافروں کی تدبیروں میں سے ایک تدبیر بنا لیا جائے؟
ہاں !! کیا آپ نے اس کافر کی بات نہیں سنی جب وہ کہتا ہے کہ مسلمانوں کیلئے ایک سجی دھجی عورت ہزار جنگجو کافروں سے بھی زیادہ سخت ہوتی ہے؟؟
اے بہن !
کیا آپ اس بات پر راضی ہیں کہ آپ کی وجہ سے آپ کا مسلمان بھائی فتنہ میں پڑ جائے اور اللہ کی نافرمانی کرے؟؟
کیا آپ اس بات سے راضی ہیں کہ آپ کی وجہ سے ایک مسلمان اللہ کے غضب کا شکار ہو اور آگ میں ڈالا جائے؟؟
پیاری بہنا !
اللہ عز و جل نے آپ کو صحت ، خوبصورتی ، عقل اور اس طرح کی کئی دوسری چیزیں دے کر بہت بڑا احسان کیا ہے۔ کیا آپ اس بات سے نہیں ڈرتیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے گناہوں کی وجہ سے ان نعمتوں میں سے کوئی نعمت چھین لے ؟؟
اے پاک دامن بہن۔۔۔۔!
قبر یا تو جنت کے محلوں میں سے ایک محل ہے یا آگ کے انگاروں میں سے ایک انگارا؟
آپ اپنی قبر کا حال کیا چاہتی ہیں؟
کیا آپ چاہتی ہیں کہ آپ کی قبر روشنیوں سے بھری ہوئی ہو؟
کیا آپ چاہتی ہیں کہ وہ کھلی اور وسیع ہو؟
کیا آپ چاہتی ہیں کہ وہاں آپ کو آرام ملے؟؟
جنت آپ کے سامنے پیش کی جا رہی ہے ، کیا آپ اس میں داخل ہونا چاہتی ہیں؟
او بہنا۔۔۔ !
حیران مت ہو !ایسے بھی لوگ ہیں جو تکبر کرتے ہیں اور جنت میں داخلے کی پیشکش کو ٹھکرا دیتے ہیں۔ کیا آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام نہیں سنا کہ :
میری تمام امت جنت میں جائے گی سوائے اس کے جس نے انکار کیا۔
پوچھا گیا :ایسا کون بدبخت ہے جو انکار کرے گا؟
فرمایا ، جس نے میری اطاعت کی ، جنت میں داخل ہو گیا اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے (جنت میں داخلہ سے) انکار کیا۔(بخاری)
اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانیوں میں سے ایک بہت بڑی نا فرمانی حجاب شرعی کو اختیار نہ کرنا ہے۔
آپ کیلئے حجاب شرعی کی چند شروط پیش کی جارہی ہیں تاکہ اس گناہ اور معصیت کو چھوڑ دیں اور یہ شروط آپ کیلئے جنت کے راستوں میں سے ایک راستہ ہے۔
آپ کی چادر یا برقع پورے جسم (پاو ں اور چہرے سمیت) کو ڈھانپے۔
چادر یا برقع بذات خود زینت نہ ہو۔ (اس پر کڑھائی نہ ہوئی ہو ، نہ ہی رنگ اور موتی لگے ہوئے ہوں)۔
چادر یا برقع موٹا ہو یعنی باریک نہ ہو کہ اس سے آپ کے کپڑے نظر آئیں۔
چادر یا برقع کشادہ کھلا ہو ، تنگ نہ ہو۔
اس چادر یا برقع پر خوشبو پرفیوم وغیرہ نہ لگی ہوئی ہو۔
یہ چادر یا برقع مردوں سے مشابہ نہ ہو۔
اس چادر یا برقع سے لوگوں کے درمیان شہرت مقصود نہ ہو۔
اور آخری بات....
وہ عورت عقل مند کیسے ہوسکتی ہے جس نے جنت کو اپنی خواہشات کے بدلے میں بیچ دیا؟؟
اے پیاری بہن....!
کیا آپ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان بھول چکی ہیں کہ:
’پس جو شخص آگ سے ہٹا دیا گیا اور جنت میں داخل کردیا گیا بے شک وہ کامیاب ہوگیا اور دنیا کی زندگی تو صرف دھوکے کا سامان ہے۔’یا اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق دے، ہماری شرم و حیا قائم رکھ اور ہمیں ایک ایسی نیک بیٹی، بہن، بیوی اور ماں بننے کا شرف عطا فرماجس سے تو اور تیرا حبیب صلی اللہ علیہ وسلم راضی ہوں۔
آمین ثم آمین

Maulana Tariq Jameel
Addrees to Deeni Sisters
Maulana Tariq Jameel Give beautiful Bayan on Women Parda the Hijab, he shared his story when he went to a ceremon, and everybody was here without Hijab.

Visitors

Flag Counter